شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی نماز جنازہ

23 مارچ ، 2023

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی کی نماز جنازہ ریس کورس راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں صدر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی ، حاضرسروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران اورجوانوں کے علاوہ حکومتی شخصیات ارکان پارلیمنٹ اور عوام کی بڑی تعداد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آرمی کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سگو میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے تینوں جوانوں حوالدار اظہر اقبال کو لودھراں، نائیک اسد کو میاں چنوں اور سپاہی عیسیٰ کو جنوبی وزیرستان میں نماز جنازہ کے بعداعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا۔