اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر،ٹی وی رپورٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، پہلا روزہ آج 23 مارچ جمعرات کو ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزادکی زیرصدارت پشاورمیں ہوا۔ اجلاس میں مرکزی و زونل ممبران، وزارت مذہبی امور و دیگر اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے اختتام پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، چاند نظر آنے کی شہادتیں مردان کے علاقے گڑیالہ، رحیم یارخان، بہاولپور سے موصول ہوئیں۔چیئرمین کمیٹی کے مطابق بہاولپور سے بھی چار شہادتیں موصول ہوئیں، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان درمیان شہادتوں پر مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا۔اعلان رات دس بجے کیا گیا جس کی وجہ سے نمازی تراویح کا انتظار کرتے رہے۔ادھربھارت اور بنگلہ دیش میں کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند نہیں آیا لہذاان ملکوں میں پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعہ کو ہو گا۔
اسلام آ باد وزیر اعظم نے سی ایس ایس کے پیشہ وارانہ گروپس اینڈ سروسز میم کی منظوری دیدی ۔ تر میم تحت رولز میں...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے صفحجسٹس خالد اسحاق نےپنجاب حکومت سے 71 کروڑ سے زائدواجبات نہ ملنے کیخلاف آل پاکستان...
اسلام آباد عمران خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا دوبارہ امکان پیدا...
اسلام آباد بجلی کی 3 اہم ڈسٹری بیوشن کمپنیوں ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور...
پشاور خیبر پختونخوا کو 12 عالمی اداروں کی جانب سے 56 منصوبوں کے لئے گرانٹس اور قرضے فراہم کئے جارہے ہیں جن کی کل...
اسلام آباد ایف بی آر کی جانب سے نااہل افراد کے لیے 10 ملین روپے سے زائد کی پراپرٹی کی خرید و فروخت پر...
اسلام آباد نیپرا نے سکیورٹی ڈپازٹ ریٹس میں 200 فیصد سے زائد کے اضافے کی درخواست پر ڈسکوز کو آڑے ہاتھوں لیا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے...