اسلام آباد(فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی)مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت خارجہ میں وسیع پیمانے پر اعلیٰ سطحی تقرریوں اور تبادلوں کےلئے مطلوبہ انتظامات اور اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کا آغاز سعودی عرب میں متعین پاکستان سفیر امیر خرم راٹھور کو دارالحکومت ریاض میں ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرکے وزارت خارجہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور امیر خرم راٹھور آئندہ ہفتے اسلام آباد پہنچ جائیں گےواضح رہےکہ انہیں عمران خان حکومت کے آواخر میں ریاض میں سفیر تعینات کیا گیا تھا تاہم انہیں فوری طورپر واپس بلائے جانے کی وجوہات کا فی الوقت علم نہیں ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق ان کی جگہ احمد فاروق کو سعودی عرب میں ذمہ داریاں تفویض کرنے کا امکان ہے جو اس وقت کوپن ہیگن میں سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں جرمنی میں متعین پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل جن کا برلن میں تعیناتی کا سفارتی دورانیہ مکمل ہو گیا ہے ان کی تقرری اب کسی دوسرے ملک میں کی جائے گی جبکہ ممتاز زہرہ بلوچ جو اس وقت وزارت خارجہ میں ترجمان کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں ان کا بھی سفیر مقرر کئے جانے کا امکان ہے معین الحق جو چین میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے اور برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان بھی تین سال کا دورانیہ مکمل کر چکے ہیں وزارت خارجہ کی ایڈیشنل سیکرٹری آمنہ بلوچ جو ملائیشیا میں ذمہ داریاں انجام دے رہی تھیں اب وہ یورپی یونین میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی گریڈ 22میں ترقی پانے والی آمنہ بلوچ کا برسلز سے ایگریما بھی آ چکا ہے۔ روس میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی بھی دورانئے کی مدت مکمل کئے جانے کے بعد واپس آ رہے ہیں جبکہ مصر،عراق اور تیونس سمیت کئی دوسرے ممالک میں بھی نئے سفیروں کی تقرریوں اور تبادلوں پر کام جاری ہے۔
اسلام آ باد وزیراعظم نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22کے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیپٹن منیر اعظم کی...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے صاحبزادے پرنس رحیم آغا خان سے...
اسلام آباد حکومت پاکستان کی دعوت پر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان نے اسپانسرڈ افغان باشندوں کی آباد کاری کیلئے متعلقہ...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی تشکیل کے بعد ایک سال تاخیر سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی فعال ہوگئی۔آئندہ اجلاس کا...
اسلام آباد وفاقی کابینہ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بولی دینے والے کنسورشیم...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں سینئر صحافی و تجزیہ کار، سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نےوزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی...