اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ نے بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا تاہم پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی نے اجلاس میں شرکت کی ۔ جی ڈی اے کے ممبران اسمبلی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کیخلاف احتجاج کیاگیا،ثاقب نثار کی تصاویر کے پلے کارڈ ز ن لیگ کے ممبران نے ڈیسک کے سامنے رکھے اور ہاتھوں میں پکڑ کر دوسرے ممبران کو دکھا ئے۔ ثاقب نثار کو انصاف کا قاتل تحریر کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے اقلیتی رکن کھیل داس نے یہ پوسٹرز تقسیم کئے۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے منع کیا کہ پوسٹرز نہ لہرائیں ۔ رولز اس کی اجازت نہیں دیتے اور نہ ہی تصویر بنائیں۔وزیر داخلہ نے اپنی تقریر میں جب خواجہ طار ق رحیم اور ثاقب نثار کی آ ڈیو لیک کا ذکر کیا تو ن لیگ کے ممبران نے شیم شیم کے نعرے لگائے ۔ ثاقب ناسور کے نعرے لگائے ۔ وزیر داخلہ نے انہیں با با رحمتے کا لقب دیا۔سپیکر نے منع کیا کہ نعرے بازی نہ کی جا ئے۔اجلاس میں علی وزیر نے بھی شرکت کی۔ بجٹ اجلاس کے بعد وہ پہلی مرتبہ اجلاس میں شریک ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ وہ جیل میں تھے اور حال ہی میں انہیں ضمانت پر رہائی ملی ہے۔کئی ممبران ان سے تپاک کے ساتھ ملے اور ان کی آ مد کا خیر مقدم کیا۔
اسلام آباد سفارتی کامیابیاں بمقابلہ معاشی چیلنجز:اپٹما کا پیٹرولیم لیوی پر نظرثانی کا مطالبہ، تشویش کا اصل...
کراچیپاکستانی فضائی حدود کی بندش،بھارتی ایئرلائنز کو 200 ارب کا نقصان۔ یورپ کینیڈا امریکہ کی پروازوں کو 45 منٹ...
لاہور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنے...
اسلام آبادپاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈز موصول ہو گئے ہیں ، سٹیٹ بینک آف پاکستان...
کراچی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کی 73 پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں امارات کے دبئی شارجہ ابوظہبی اور فجرہ...
اسلام آبادوفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ جی ایس پی پلس سہولت پاکستان اور یورپی یونین کے...
کراچی ایران اور پوپ تنازع، بیشتر امریکیوں نے ٹرمپ کی ذہنی حالت پر سوال اٹھادیا ، صرف 26فیصد نے متوازن مزاج...
کراچی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہاستحصالی نظام اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل...