پنجاب کی نگراں حکومت اکتوبر تک قائم رہے گی

23 مارچ ، 2023

اسلام آباد(محمد صالح ظافر)الیکشن کمیشن کے پنجاب میں انتخابات 8اکتوبر تک ملتوی ہونے کے بعد پنجاب کی نگراں حکومت اکتوبر تک کام کرے گی۔ زرائع کے مطابق الیکشن ملتوی کرنے کے مجموعی طور پر اختیارات الیکشن کمیشن کے پاس ہیں اور اسے کسی طرح بھی چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن کو ہر طرح سے تحفظ حاصل ہے۔ زرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب کی نگراں حکومت کا قیام اگلے انتخابات کے ہونے تک وجود میں رہ سکتا ہے۔ زرائع کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کا کام آئندہ کے انتخابات شفاف اور پرامن طریقے سے کرانا ہے۔ زرائع نے اس ضمن میں آئین کے آرٹیکل 224 اے کا حوالہ دیا جو مزکورہ معاملے سے تعلق رکھتا ہے اور پنجاب کی موجودہ نگراں حکومت اسی آرٹیکل کی روشنی میں عمل میں آئی ہے۔ اور اس کی کوئی مدت کا تعین نہیں کیا گیا،