فارن ایجنٹ کون ہے ثابت ہوگیا، مریم اورنگزیب

23 مارچ ، 2023

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے زلمے خلیل زاد کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امریکی سازش اور امپورٹڈ رجیم کی اصلیت سامنے آگئی ہے ،جیوش لابی اپنا سٹوج بچانے کیلئے سامنے آچکی ہے ،فارن فنڈنگ کے مجرم کے ہینڈلرز سامنے آتے جا رہے ہیں ،فارن فنڈنگ کا نیکسس بے نقاب ہو گیا ۔فارن ایجنٹ کون ہے ثابت ہوگیا، اپنے ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن ایجنٹ کون ہے، ثابت ہوگیا ۔آپ کی کٹھ پتلی نے چار سال انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں کی،آپ کا سٹوج میڈیا پریڈیٹر قرار دیا جا چکا ہے۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا سٹوج پاکستان میں مالیاتی ، سیاسی اور سفارتی تباہی کا ذمہ دار ہے ،بین الاقوامی لابسٹ پاکستان میں خانہ جنگی کرانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں، یہ ٹویٹ اسی منصوبے کی کڑی ہے۔