اسلام آباد(مہتاب حیدر)اسٹیٹ بینک کے تحت گھٹتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کے عین درمیان ملک کے بیرونی قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگی کے لیے رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی (اپریل تا جون) تین ارب ڈالرز درکار ہوں گے۔ ایک متعلقہ اہم پیش رفت کے تحت پاکستانی حکام نے چین کی جانب سے دو ارب ڈالرز سیف ڈپازٹ میں ملنے کی تصدیق کردی ہے ۔ گزشتہ 10مارچ تک پاکستان کے زرمبادلہ کا حجم 4ارب30کروڑ ڈالرز تھا ۔آئی ایم ایف اگر پاکستان کو قرضے کی قسط ادا کرنے میں لیت ولعل سے کام لیتا رہا تو مالی انتظام کے لیے پلان بی مرتب کرنا ہوگا ۔ رابطہ کرنے پر وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ افسر نے کہا اگر پلان اے نے کام نہ کیا تو پلان بی مرتب کیا جائے گا۔ دستیاب تفصیلات کے مطابق پاکستان کو قرضوں اور سود کی مد میں ادائیگی کےلیے اپریل 2023ء میں31کروڑ 60لاکھ ڈالرز ادا کرنے ہیں ۔ مئی میں75کروڑ 30لاکھ ڈالرز دینے ہوں گے۔ جون میں قرضوں اور سود کی مد میں ادائیگی کا حجم ایک ارب 89کروڑ 40لاکھ ڈالرز ہوگا۔ پاکستان کو جہاں ایک طرف جہاں دو دھاری تلوار کا سامنا ہے وہیں بیرونی قرضوں کی مد میں23ارب ڈالرز بھی ادا کرنے ہیں ۔
اسلام آباد سی سی پی نے رانی پور شوگر ملز کے حصول کی منظوری دے دی، کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ساخ فارما...
پیرس صدر ٹرمپ کے ایرانی قیادت میں اختلافات کے دعوے پر عالمی ماہرین کا شکوک کا اظہار، مبصرین کا کہنا ہے...
کراچی سیاسی، دفاعی و سفارتی ماہرین مشاہد حسین سید، تہمینہ جنجوعہ اور ارشد ملک نے کہا ہے کہ مپ نے جنگ بندی کا...
اسلام آباد پاکستان نے توانائی کے شعبے میں اپنی سلامتی مضبوط بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسٹریٹیجک...
اسلام آباد پاور ڈویژن نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئےوضاحت جاری کی ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ کی منظوری کو وزارتِ...
اسلام آبادآئی ایم ایف نے پاکستان کے درآمدی و برآمدی نظام میں مجموعی طور پر 2,662 نان ٹیرف رکاوٹوں NTBs کی...
لاہورواٹس ایپ ہیکنگ کے ذریعے فراڈ میں خطرناک اضافہ، ہنگامی ایڈوائزری جاری۔حکام کے مطابق فراڈیے عوامی طور پر...
راولپنڈی پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں میں غیرقانونی تعیناتیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ، صوبائی حکومت...