یوم پاکستان ملی جوش و جذبے اور قومی یکجہتی کیساتھ آج منایا جارہا ہے

23 مارچ ، 2023

اسلام آباد(جنگ نیوز)یوم پاکستان ملی جوش و جذبے اور قومی یکجہتی کیساتھ آج منایارہا ہے ۔ جمعرات23مارچ کو بعد نماز فجر ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی اور شکرانے کے نفل ادا کئے جائیں گے۔ اس دن کے حوالے سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ سرکاری ریڈیو  وٹی وی اور نجی چینلز سے بھی خصوصی دستاویزی پروگرام نشر کئےجائیں گے۔ ملک بھر میں یوم پاکستان کی خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔