اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ صدر مملکت اپنی اوقات اور آئینی دائرے میں رہیں، عمران خان کی کٹھ پتلی نہ بنیں، توشہ خانہ اورفارن فنڈنگ کا جواب عدالت میں دلوانے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کو خط لکھیں،انسانی حقوق اس وقت کہاں تھے جب پولیس پر پٹرول بم، گولیاں، غلیلیں چلائی گئیں۔ صدر عارف علوی کے بیان پر ردعمل میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عارف علوی عمران خان سے دہشت گردی کرنے کا جواب لیں، آئین اور قانون شکن آئینی عہدے پر مسلط ہے، کلمے پڑھتے ہوئے سیاسی مخالفین پہ 15 کلو ہیروئن ڈال دی تھی، اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے؟۔انہوں نے کہا کہ کیا اپوزیشن لیڈر کو سزائے موت کی چکی میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا؟ سیاسی مخالفین کی بہنوں، بیٹیوں کو سزائے موت کی چکیوں میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا؟ صحافیوں کی ہڈیاں پسلیاں توڑیں، اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے؟۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پولیس کے سر کھولنے، پٹرول بم، گولیاں، غلیلیں انسانی حقوق کے مطابق چلائیں؟ عمران خان کو خط لکھیں کہ 190 ملین پانڈ پاکستان کو واپس کرے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو خط لکھیں کہ وہ توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا عدالت میں جواب دیں۔
اسلام آباد سیکرٹری ریونیو بجٹ بلال ضمیر کے دستخطوں سے ان لینڈ ریونیو آپریشنز‘ انکم ٹیکس سرکلر نمبر 04آف...
کراچی نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے جہانگیر ، جمشید، کلیٹن اور مارٹن کوارٹرز کی جگہ پر نئے اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کی...
کراچی چیئرمین فافن، مدثر رضوی نے جیو نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ حلقہ بندیوں میں بے ضابطگیاں نہیں ہیں،...
کراچی قومی ورثہ قرار دی گئی عمارتوں کو مبینہ طور پر سندھ حکومت سے بااثر حلقے خریدنے لگے جس پر سندھ ہائی کورٹ...
راولپنڈی مردان اور پاراچنار میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گرد ہلاک جبکہ لانس نائیک شہید...
واشنگٹنامریکی کانگریس میں پاکستان کی امداد پر پابندی کی کوشش ناکام ہوگئی، شیلا جیکشن لی اور باربرالی نے...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت یکم اکتوبر اتوار کو ملیر سعود آباد چورنگی پر ہو گا، جس سے ایم کیو ایم...
کراچی جنگ اور جیو کے اشتراک سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے 21ویں روز گرپس...