اسلام آباد (اے پی پی، نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی، انتخابا ت مقررہ وقت پر ہونگے، ملکی مسائل کے حل ، ترقی و خوشحالی اور قومی مفاد میں جامع مذاکرات کیلئے تیار ہیں،عمران خان نے بحران پیدا کیا، اکتوبر میں کیا حالات ہونگے کوئی ضمانت نہیں، عمران خان چند ماہ قبل اپنی حکومت کیخلاف سازش کا الزام امریکا پر لگا رہے تھے، اب وہ لابنگ کروا کر امریکی عہدیداروں سے اپنے حق میں بیانات دلوا رہے ہیں،کسی سیاسی ورکر کیلئے یہ کوئی مناسب بات نہیں کہ وہ بیرونی مدد کیلئے مہم چلائے، بیرونی اور اندرونی خطرات کی وجہ سے پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی تعیناتی مشکل ہے، فنڈز کی فراہمی کے مسائل بھی ہیں، انتخابات کے بارے میں الیکشن کمیشن نے جو فیصلہ کیا ہے اسے اسکا آئینی حق حاصل ہے، دنیا میں کہیں بھی ایک ملزم عدالت میں پیش ہونے سے انکار نہیں کرتا لیکن چند ہفتوں سے دیکھا جارہا کہ عمران خان عدالتوں میں پیش ہونے سے انکار کر رہا ہے اور کئی وجوہات اسکی صفائی میں بیان کر رہا ہے۔ جبکہ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت ریلیف کیلئے کوشاں، ایک شخص ملک میں سول وار چاہتا ہے، سستا پٹرول کےمیکنزم کوفائنل کر لیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں غیرملکی میڈیا کو سیاسی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
اسلام آباد سیکرٹری ریونیو بجٹ بلال ضمیر کے دستخطوں سے ان لینڈ ریونیو آپریشنز‘ انکم ٹیکس سرکلر نمبر 04آف...
کراچی نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے جہانگیر ، جمشید، کلیٹن اور مارٹن کوارٹرز کی جگہ پر نئے اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کی...
کراچی چیئرمین فافن، مدثر رضوی نے جیو نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ حلقہ بندیوں میں بے ضابطگیاں نہیں ہیں،...
کراچی قومی ورثہ قرار دی گئی عمارتوں کو مبینہ طور پر سندھ حکومت سے بااثر حلقے خریدنے لگے جس پر سندھ ہائی کورٹ...
راولپنڈی مردان اور پاراچنار میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گرد ہلاک جبکہ لانس نائیک شہید...
واشنگٹنامریکی کانگریس میں پاکستان کی امداد پر پابندی کی کوشش ناکام ہوگئی، شیلا جیکشن لی اور باربرالی نے...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت یکم اکتوبر اتوار کو ملیر سعود آباد چورنگی پر ہو گا، جس سے ایم کیو ایم...
کراچی جنگ اور جیو کے اشتراک سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے 21ویں روز گرپس...