اسلام آباد (صالح ظافر) وفاقی حکومت نے ملک کے اٹارنی جنرل (اے جی) شہزاد عطاء الٰہی کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا اور انہیں غیر رسمی طور پر کہہ دیا گیا ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے رضاکارانہ طور پر دستبردار ہوجائیں۔ حکومت نے اگلے ہفتے تک نئے اٹارنی جنرل کو نامزد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ وزارت قانون کے اعلیٰ ذرائع نے جمعہ کو دی نیوز کو بتایا کہ شام تک ملک کے موجودہ قانون کے اعلیٰ افسر نے اپنا استعفیٰ جمع نہیں کرایا لیکن امکان ہے کہ وہ پیر سے پہلے ایسا کر لیں گے۔ سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کو شہزاد کی جگہ لینے کا اشارہ دیا گیا ہے۔ عرفان قادر ایک مضبوط سوچ رکھنے والے قانون دان اور آئینی ماہر ہیں، اس سے قبل سید یوسف رضا گیلانی کی حکومت میں پی پی پی کی حکومت میں اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔ وہ اس وقت وفاقی وزیر کے عہدے کے ساتھ احتساب اور داخلہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں۔ اس سے قبل وہ سینئر جج کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ شہزاد جنہیں فروری کے اوائل میں اے جی تعینات کیا گیا تھا، وہ حکومت کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ وہ بعض ہائی پروفائل کیسز میں عدالتوں کے سامنے مہارت سے حالات کو سنبھالنے میں ناکام رہے۔ شہزاد اعلیٰ عدلیہ میں اپنے سابق سینئر ساتھیوں کو بچانے کی کوشش کرتے رہے ہیں جبکہ حکومت نظام کا تمسخر بنانے کیلئے مائل عناصر کو کوئی رعایت دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ عدالتی گرما گرمی کے دوران کسی کو بھی ’’مقدس گائے‘‘ نہیں سمجھا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عطاء اللہ تارڑ جو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ اور قانونی امور ہیں وفاقی وزیر کے عہدے کے لیے ایک اور دعویدار کے طور پر سامنے آسکتے ہیں۔
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 47ارب روپے کے مارجن کے ساتھ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ٹیکس وصولی کے ہدف...
کابل افغان طالبان نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے 200مشتبہ عسکریت پسندوں کو پاکستان کے خلاف سرحد پار حملے کرنے پر...
اسلام آباد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اراضی کے حصول کے بعد مالکان کو ادائیگی سے متعلق ایک مقدمہ کی سماعت کے...
لاہور انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی سے متعلق چالان جمع کروا دیا گیا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ دینے کافیصلہ...
اسلام آباد پاکستان نے کہا ہے کہ سی پیک میں شامل نہ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں جبکہ چین نے کہا ہے کہ مسائل پر...
کراچی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ برقرار،انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے سستا ہو...
کراچی امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ لاکھ بار کہہ چکے ہیں کسی رجیم چینج کی حمایت نہیں...