لاہور(جنگ نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہونے والی ہے‘کیا 8اکتوبر کو معاشی حالات ٹھیک ہوجائیں گے ‘ جوصورتحال چل رہی ہے اس وقت تو صورتحال اور زیادہ خطرناک ہونے جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورہائیکورٹ میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا سمجھتے ہیں کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اڑا دے گی؟۔اس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اگر نہیں اڑائے گی تو سوال یہ ہے کہ اکتوبر میں کیسے ہوں گے الیکشن؟ ایسے تو یہ کبھی بھی کہہ دیں گے کہ پیسے نہیں ہیں ،جنگل کا قانون بنا ہوا ہے‘ساری امیدیں ہی سپریم کورٹ سے وابستہ ہیں، وہی پاکستان کو جنگل کےقانون سے نکالنے کےلئے کھڑی ہے‘ اب کوئی اور راستہ باقی نہیں بچا۔انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کو کیاچیز ہوگی جو اب نہیں ہے، کیا اس وقت معاشی حالات ٹھیک ہوجائیں گے، دہشت گردی ختم ہوجائےگی؟، جوصورتحال چل رہی ہے اس وقت تو صورتحال اور زیادہ خطرناک ہونے جارہی ہے، اس کامطلب پھر آپ 8 اکتوبر سے بھی آگے نکل جائیں گے، جب ایک مرتبہ آئین سے نکلنے کا فیصلہ کرلیا اس کےبعد تو آپ کچھ بھی کرسکتے ہیں، ضیاء الحق نے 90 دن میں انتخابات کا کہا اور 11سال پورے کرلئے‘جب آپ ایک مرتبہ آئین توڑ دیتے ہیں تو پھر آپ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے، غائب کیاجارہاہے، قوم مجھے پچاس سال سے جانتی ہے مگر مجھ پر دہشت گردی کےچالیس مقدمات درج کردئیے گئے، کیا کوئی ماننے کےلئے تیار ہے کہ میں نے چالیس مرتبہ دہشت گردی کی۔
اسلام آباد سیکرٹری ریونیو بجٹ بلال ضمیر کے دستخطوں سے ان لینڈ ریونیو آپریشنز‘ انکم ٹیکس سرکلر نمبر 04آف...
کراچی نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے جہانگیر ، جمشید، کلیٹن اور مارٹن کوارٹرز کی جگہ پر نئے اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کی...
کراچی چیئرمین فافن، مدثر رضوی نے جیو نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ حلقہ بندیوں میں بے ضابطگیاں نہیں ہیں،...
کراچی قومی ورثہ قرار دی گئی عمارتوں کو مبینہ طور پر سندھ حکومت سے بااثر حلقے خریدنے لگے جس پر سندھ ہائی کورٹ...
راولپنڈی مردان اور پاراچنار میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گرد ہلاک جبکہ لانس نائیک شہید...
واشنگٹنامریکی کانگریس میں پاکستان کی امداد پر پابندی کی کوشش ناکام ہوگئی، شیلا جیکشن لی اور باربرالی نے...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت یکم اکتوبر اتوار کو ملیر سعود آباد چورنگی پر ہو گا، جس سے ایم کیو ایم...
کراچی جنگ اور جیو کے اشتراک سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے 21ویں روز گرپس...