جسٹس مظاہر کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایت پر کارروائی، شکایت کنندہ گان سے مزید تفصیلات طلب

25 مارچ ، 2023

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایت پر سپریم جوڈیشل کونسل نے ابتدائی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ان کیخلاف کرپشن اور مس کنڈکٹ کے الزامات پر چاروںشکایت کنندہ گان سے مزید تفصیلات طلب کرلی ہیں جبکہ شکایت کنندہ گان کو شکایت کے مطلوبہ قانونی تقاضے پورے کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے،میاں داؤدایڈووکیٹ نے کہا کہ سپریم جوڈشل کونسل ، کارروائی میں تاخیری حربے استعمال کرنا بدنیتی ہے، اس ضمن میں سپریم جوڈیشل کونسل کے سیکرٹری عشرت علی کی جانب سے شکایت کنندہ پاکستان بار کونسل ،میاں داؤد ایڈووکیٹ اور دیگر دو فریقین کو سپریم جوڈیشل کونسل پروسیجر آف انکوائری رولز 2005کی دفعہ5 کی ضمنی دفعہ 3 کے تحت مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔