اسلام آباد(محمد صالح ظافر) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پاک فوج اور دیگر ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش میں مصروف افراد کے خلاف سخت قوانین لا رہی ہے۔ اس ضمن میں قانونی مصودہ پیر کو قومی اسمبلی میں لا یا جارہا ہے۔ زرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے اس سلسلے میں قانون بنانے کے لئے اؤٹ لائن وضع کردی ہے۔ قانون کے تحت وہ افراد جو بیرون ممالک بیٹھ کر پاکستان فوج آور دیگر آئینی اداروں کے خلاف زہر پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایسے تمام افراد جو اندرون ملک یا بیرون ملک بیٹھ کر فوج کے خلاف زہر آلودہ مواد تیار کررہا ہے ان کو جیل بھیجاجائے گا۔ اس ضمن میں قانونی مسودے کو حتمی شکل دی جارہی ہے جو قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اس ضمن میں وفاقی وزیر قانون اور انصاف اعظم نذیرتارڑ اس کی تفصیلات پیش کریں گے جس کے تحت ایسے عناصر کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا۔ اس معاملے میں تمام تر تفصیل قومی اسمبلی میں پیر کے دن پیش کی جائے گی۔
اسلام آباد سیکرٹری ریونیو بجٹ بلال ضمیر کے دستخطوں سے ان لینڈ ریونیو آپریشنز‘ انکم ٹیکس سرکلر نمبر 04آف...
کراچی نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے جہانگیر ، جمشید، کلیٹن اور مارٹن کوارٹرز کی جگہ پر نئے اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کی...
کراچی چیئرمین فافن، مدثر رضوی نے جیو نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ حلقہ بندیوں میں بے ضابطگیاں نہیں ہیں،...
کراچی قومی ورثہ قرار دی گئی عمارتوں کو مبینہ طور پر سندھ حکومت سے بااثر حلقے خریدنے لگے جس پر سندھ ہائی کورٹ...
راولپنڈی مردان اور پاراچنار میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گرد ہلاک جبکہ لانس نائیک شہید...
واشنگٹنامریکی کانگریس میں پاکستان کی امداد پر پابندی کی کوشش ناکام ہوگئی، شیلا جیکشن لی اور باربرالی نے...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت یکم اکتوبر اتوار کو ملیر سعود آباد چورنگی پر ہو گا، جس سے ایم کیو ایم...
کراچی جنگ اور جیو کے اشتراک سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے 21ویں روز گرپس...