پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جوکہ پچھلے کئی ماہ سے مختلف مقدمات میں عدالتوں میں حاضری سے استثنیٰ لیتے چلے آرہے تھے، 18 مارچ کو توشہ خانہ نااہلی کیس میں اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں پیش ہونا تھا جہاں پچھلی پیشیوں پر حاضر نہ ہونے کی وجہ سے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے گئے تھے ، پولیس کے ان عدالتی احکامات پر عمل کرنے اور زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی شدید مزاحمت اور لاہور ہائی کورٹ سے گرفتاری میں تاخیر کا پروانہ لیکر موٹر وے کے راستے اسلام آباد پہنچنے تک اس دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے تمام راستہ میدان جنگ بنا رہا۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے کشیدگی کے باعث عمران خان کو عدالت کے باہر ہی حاضری لگاکر واپس جانے کی اجازت دیتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری اور فرد جرم کی کارروائی 30 مارچ تک مؤخر کردی تاہم ٹی وی چینلوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں نے تشدد اور ہنگامہ آرائی کے مناظر نہایت تشویش کے ساتھ دیکھے۔ پوری عالمی برادری اور مبصرین نے پاکستان میں جاری سیاسی انتشار اور سماجی ٹوٹ پھوٹ کے عمل کا جائزہ اور یہ تاثر لیا کہ پاکستانی قوم اپنی تاریخ کے انتہائی پرخطر دور سے گزر رہی ہے۔ سماجی زبوں حالی کے اس واقعہ نے قوم کے مستقبل پر جو سوالات اٹھائے ، حکومت نے اس ساری صورتحال کا نوٹس لیا ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس واقعہ کے حوالے سے جے آئی ٹی بنائے جانے اور اٹھائے جانے والے تمام اقدامات سے میڈیا کو آگاہ کیا۔ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی سمیت اعلیٰ پولیس افسران کی ٹیم تحقیقات کرکے 14 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔ جن خطوط پر تحقیقات کی جائے گی ان میں فریقین کا مؤقف اور واقعے کے شواہد بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق جلاؤ گھیراؤ کے واقعہ میں اس کی دو گاڑیاں نذرآتش کی گئیں جبکہ پی ٹی آئی کارکنان کے مبینہ تشدد سے 9 اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مشتعل مظاہرین نے 25 سے زائد موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں جلائیں اس کے علاوہ پولیس چوکی کو بھی آگ لگائی، مظاہرین کی طرف سے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے اور چاروں طرف سے حملے کئے گئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملنے والی اطلاعات اور درج مقدمات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے جوڈیشل کمپلکس کا مرکزی دروازہ اور سی ٹی وی کیمرے توڑے ، عدالتی ملازمین کی موٹر سائیکلیں نذر آتش کیں اور سرکاری کام میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے آئی جی پنجاب اور اسلام آباد کے خلاف سازش کا جھوٹا پراپیگنڈہ کیا گیا اور ان واقعات کا مقصد ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانا ہے ، عمران خان نے قانون کا سامنا کرنے کی بجائے منفی ہتھکنڈے استعمال کئے اور پیشی کے وقت ایسا ماحول پیدا کیا کہ عدالتی کارروائی آگے نہ بڑھ سکے۔ انھوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز ، عام شہریوں اور املاک پر حملہ کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا ، عدالتوں پر حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف اے ٹی سی میں مقدمات چلائے جائیں گے ۔ حکومت نے عدالتی کارروائی کے حوالے سےآنے والے دنوں میں اپنی رٹ قائم رکھنے کیلئے جے آئی ٹی کی مطلوبہ رپورٹ کو قاعدے قانون کا حصہ بنایا ہے جس کا مطمع نظر سیاسی صورتحال ، معاشی ابتری اور دہشت گردی کی شکل میں ملک کو لاحق چیلنجوں سے نمٹنا ہے اس سلسلے میں سیاسی استحکام اور نظم و ضبط کا اہتمام کیا جانا بہرحال ضروری ہے جس سے عالمی سطح پر قائم ہونے والا ملک و قوم کے خلاف منفی تاثر زائل ہوسکے۔
صدر ٹرمپ نے حد کر دی، کبھی وہ غزہ کی ملکیت لینے کے دعوے کرتے ہیں تو کبھی اُردن کے شاہ عبداللہ کو باتوں میں...
میں اس وقت ایف ایس سی کا طالب علم تھا جب ریڈیو پاکستان عروج پا چکا تھا جبکہ پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر عروج پانے کو...
شمالی افریقہ کے اہم ملک لیبیا کے ساحلوں کے قریب ایک اور بحری کشتی ڈوبنے کے المناک سانحے میں کم از کم سولہ...
چند دن پرانی بات ہے، ایک ضروری کام کے لئے شہر جانے کا اتفاق ہوا۔کام نمٹانے کے بعد حسب معمول بشکو ٹی اسٹال پہنچ...
جب 2022 میں پاکستان شدید سیلاب کی زد میں آیا، تو نہ صرف ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب گیا بلکہ ایک رات میں...
ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان آمد پر ان کا پرتپاک خیر مقدم خوش آئند امر ہے ۔پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات...
کیا کریں؟ عاشقی صبر طلب ہے اور تمنا بےتاب، اوپر سے ’آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک‘...بات ایک عمر ہی تک ہو، تو...
قانون میں ترمیم کی گئی ہےکہ’’غلط اور جھوٹی خبر سے متاثرہ شخص کو اتھارٹی کو خبر ہٹانے یا یا بلاک کرنے کیلئے...