لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ روز جناح ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، ایمرجنسی میں مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولتوں کا جائزہ لیا، مریضوں میں گھل مل گئے مریضوں اور تیمارداروں سے علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے پوچھا اور مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کی ہدایت کی۔ کمیٹی روم میں جاری اجلاس میں بھی شرکت کی۔جناح ہسپتال میں مریضوں کے ڈائیلسز پروگرام کے بارے میں بھی وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ نجی شعبے کے تعاون سے ہسپتالوں میں علاج معالجے اور دیگر سہولتوں کو بہتر بنایاجائے گا۔گوہر اعجاز نے جناح ہسپتال میں دکھی انسانیت کی خدمت میں مثال قائم کی ہے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج،ایم ایس ہسپتال اور فیکلٹی ممبرز سے بھی ملاقات کی۔صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم،معروف سماجی وکاروباری شخصیت گوہر اعجاز، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فلاحی اقدام ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کے تحت پاکپتن میں 34 جوڑوں کی اجتماعی...
لودھراں 18 سالہ لڑکی اور 8 سالہ طالب علم سے مبینہ زیادتی ،مقدمات درج ،تھانہ گیلے وال کے علاقہ میراں پور میں...
کراچیمہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔ آفاق احمد کو ان کی رہائش گاہ ڈیفنس سے...
کوٹ ادوسرکاری لکڑی کاٹنے سے منع کرنے پرڈکیتی کےکئی مقدمات میں مطلوب اشتہاری نے27سالہ نوجوان کو گولی مارکر قتل...
ملتان تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق ،پولیس نے نعش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی...
مظفرگڑھ ضلع مظفرگڑھ میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مزید 2 خواتین کیخلاف مقدمات درج کرلیے،،خواتین نے پہلے زیادتی کے...
اسلام آبادپاک بحریہ کے زیر اہتمام نویں کثیر القومی مشق امن 2025 شمالی بحیرہ عرب میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے...
پشاورخیبر پختونخواکے ضلع تیمرگرہ کے سرکاری اسپتال میں دستانوں کی خریداری میں کروڑوں کی کرپشن کا معاملہ خیبر...