لاہور(آصف محمود بٹ ) امریکا میں گیم ڈویلپرز کانفرنس میں پہلے پاکستانی پویلین کا افتتاح، کیلیفورنیا میں منعقد کی گئی گیم ڈویلپرز کانفرنس میں لاہور کے امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیولے نے پہلے ʼپاکستان پویلین کا باضابطہ افتتاح کیا، اس تجارتی بوتھ میں 35 سے زائد پاکستانی گیم ڈویلپرز امریکی اور بین الاقوامی تاجر اور سرمایہ کاروں کیلئے اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے، یو ایس ایڈ انویسٹمنٹ پروموشن ایکٹیویٹی (آئ پی اے)اور پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (P@SHA) کی جانب سے مشترکہ طور پر قائم کیا گیا یہ پویلین پاکستان کے گیمنگ سیکٹر کو فروغ دینے، پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافے اور جنوری میں دستخط کیے گئے کیلیفورنیا-پنجاب سسٹر /اسٹیٹ تعلق کو مزید مستحکم کرے گا۔قونصل جنرل میکانیولے نے گرین گیمنگ چیلنج ایوارڈز کا بھی باضابطہ اعلان کیا جس کے تحت پاکستان میں رجسٹرڈ گیم ڈیولپمنٹ کمپنیوں کو ایک لاکھ ڈالر تک کی رقم فراہم کی جائے گی تاکہ وہ ایسی گیمز ڈیزائن کرسکیں جو موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہی فراہم کریں اور آب و ہوا سے متعلق چیلنجز کو کم کرنے کے طریقوں کو اجاگر کریں۔ پاکستان میں آئی ٹی اور خاص کر کے گیمنگ کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور یہ سرمایہ کاری یو ایس ایڈ آئی پی اے کے ذریعے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ پاکستانی موبائل گیمنگ کمپنیوں میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل میکانیولے نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کے لئے کھیلوں کا استعمال اس عالمی مسئلہ سے نمٹنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ ہمارا مقصد ایسے کھیلوں کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو آب و ہوا کی تبدیلی کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیتے ہیں اور اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لئے لوگوں کے اقدامات کو سرہاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان گرین الائنس فریم ورک پر فخر ہے، جو مشترکہ طور پر ماحولیاتی بحران سے نمٹتا ہے اور قابل تجدید توانائی تک رسائی کو بہتر بناتا ہے۔ویڈیو پیغام کے ذریعے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیلی فورنیا کے ریاستی نمائندے کرس ہولڈن نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ گرین گیمنگ چیلنج ایوارڈز کیلیفورنیا-پنجاب سسٹر اسٹیٹ معاہدے کو عملی جامہ پہنانے، ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنے تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا موقع ملے گا ۔ یو ایس ایڈ آئی پی اے پاکستان کے کاروباری ماحول کو بہتر بنا رہا ہے، سرمایہ کاری کے فروغ، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ایکو سسٹم کو بہتر بنانے اور امریکا اور پاکستان کی باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے پرمرکوز پاکستانی اداروں کی صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد پاکستانی حکومت کے قواعد و ضوابط میں بہتری اور مجموعی طور پر سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنا کر تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔
پشاور پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔...
اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ نے ایک سروے کیا ہے اور پتہ چلا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں فروخت...
پشاور خیبر پختونخوا کے پاراچنار میں گزشتہ ماہ پرتشدد واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 130سے زائد ہوگئی ہے،...
لاہور پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی نے فرانس کے پاکستانی نثراد معروف فیشن ڈیزا ئنر محمود بھٹی کی رہائش...
اسلام آباد یونیسکو، اٹلی کا پاکستان کے چھ اضلاع میں تعلیم کا منصوبہ شروع نہ ہو سکا، پراجیکٹ کی میعاد ستمبر...
اسلام آبادوزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب بدھ قومی اسمبلی میں ٹیکس قوانین میں ترامیم کا بل 2024 پیش کرنے...
کراچینائب وزیراعظم اسحاق ڈار ڈی 8سمٹ میں شرکت کے لیےمصر پہنچ گئے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے نائب وزیراعظم...
کراچی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رواں ہفتے کے آخر میں کویت کا دورہ کریں گے، وہ 43 برس بعد کویت کا دورہ کرنے...