اسلام آباد (این این آئی)گزشتہ برس کی نسبت حج پیکج میں ساڑھے 3 لاکھ روپے اضافہ ہوا ہے۔دستاویز کے مطابق گزشتہ سال قربانی سمیت حج پیکج 8 لاکھ 26 ہزار 528 روپے تھا جبکہ رواں سال قربانی کے علاوہ اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار تک پہنچ گئے ہیں، یعنی اب 50 ہزار روپے سے لے کر 74 ہزار روپے قربانی کے لیے اضافی الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔ دستاویز کے مطابق حاجیوں کے کھانے پینے کے اخراجات میں 100 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ، فی حاجی 38 روز کے کھانے پینے کا خرچہ ایک لاکھ سے بڑھ گیا ہے،گزشتہ سال کھانے پینے کے اخراجات 53 ہزار 440 روپے تھے۔رواں سال مکہ مکرمہ میں رہائش کا کرایہ بھی 70 فیصد سے زیادہ ہوگیا ،کرائے کا خرچ ایک لاکھ 11 ہزارکے بجائے ایک لاکھ 93 ہزار روپے ہوگیا ہے، مدینہ میں رہائش کا کرایہ 37 ہزار سے بڑھ کر 78 ہزار روپے ہوگیا ہے، ٹرانسپورٹ اخراجات 61 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 12 ہزار ہوگئے ہیں۔رواں سال حج پیکج میں 43 ہزار 882 روپے ٹرین کرائے کے بھی شامل ہیں، حج لازمی اخراجات بھی 3 لاکھ سے بڑھ کر 3 لاکھ 56 ہزار ہوگئے ہیں، جہاز کا کرایہ بھی 70 ہزار بڑھ کر ڈھائی لاکھ روپے ہوگیا ہے جو کہ گزشتہ برس ایک لاکھ 81 ہزار 760 روپے کا تھا۔دستاویز کے مطابق آب زم زم چارجز 721 کے بجائے 11 سو روپے وصول کیے جائیں گے، ادویات اور ویکسین وغیرہ کی مد میں بھی 12ہزار روپے لیے جائیں گے، ویزا فیس بھی 16ہزار سے بڑھ کر 22 ہزار 275 روپے ہوگئی ہے۔
پشاور پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔...
اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ نے ایک سروے کیا ہے اور پتہ چلا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں فروخت...
پشاور خیبر پختونخوا کے پاراچنار میں گزشتہ ماہ پرتشدد واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 130سے زائد ہوگئی ہے،...
لاہور پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی نے فرانس کے پاکستانی نثراد معروف فیشن ڈیزا ئنر محمود بھٹی کی رہائش...
اسلام آباد یونیسکو، اٹلی کا پاکستان کے چھ اضلاع میں تعلیم کا منصوبہ شروع نہ ہو سکا، پراجیکٹ کی میعاد ستمبر...
اسلام آبادوزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب بدھ قومی اسمبلی میں ٹیکس قوانین میں ترامیم کا بل 2024 پیش کرنے...
کراچینائب وزیراعظم اسحاق ڈار ڈی 8سمٹ میں شرکت کے لیےمصر پہنچ گئے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے نائب وزیراعظم...
کراچی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رواں ہفتے کے آخر میں کویت کا دورہ کریں گے، وہ 43 برس بعد کویت کا دورہ کرنے...