نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا آج دورہ لودھراں متوقع

25 مارچ ، 2023

لودھراں (نمائندہ جنگ)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا آج متوقع دورہ لودھراں‘ جس کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں وزیراعلیٰ کی آمد کے سلسلے میں نیو اسٹیڈیم میں ہیلی پیڈبنالیا گیا ہے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی اپنے دورے کے دوران مفت آٹا اسکیم کے پوائنٹس ،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت کسی بھی سرکاری دفتر کا معائنہ کرسکتے ہیں ڈپٹی کمشنر سید مشہد رضا کاظمی کی طرف سے تمام سرکاری ملازمین کو فون کرکے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں جبکہ آٹا سیل پوائنٹس پر دو اہلکاروں کی بجائے 20 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔