کورونا وائرس کی شرح میں پھر اضافہ

25 مارچ ، 2023

اسلام آباد ،کراچی(این این آئی،نمائندہ جنگ) ملک بھر میں کورونا وائرس کی شرح میں پھر اضافہ ہواہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے150 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 22 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کوروناسے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4ہزار194ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 150 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح3.58فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا،ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 6.86 ، اسلام آباد 4.07 فیصد رہی،ملتان5.71، جبکہ بہاولپور میں مثبت کیسز کی شرح 1.96فیصد رہی۔ ادھرسندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 69 افراد میں کورونا وائرسکی تصدیق ہوئی،محکمہ صحت سندھ کے مطابق190 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔