میٹرک اور انٹرکے امتحانات میں ڈیوٹی لازمی، سپیشل سروس ایکٹ نافذ

25 مارچ ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ڈیوٹی لازمی کرنا ہو گی۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سپیشل سروس ایکٹ نافذ کر دیا۔دسویں جماعت کے امتحانات یکم اپریل اور بارویں جماعت کے امتحانات 20 مئی سے شروع ہوں گے۔ امتحانات کے بہتر انتظامات کیلئے محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے مراسلہ جاری کر دیا۔سیکرٹری ایچ ای ڈی نے تمام متعلقہ افسروں اور عملے کیلئے ڈیوٹی روسٹر پلان بھی جاری کر دیا۔