جمشید دستی کےخلاف جعلی ڈگری کیس میں بیان قلمبند، سماعت 28 مارچ تک ملتوی

25 مارچ ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) جعلی ڈگری کیس میں ملزم جمشید دستی کے زیر دفعہ 342 کے بیان قلمبند کرتے ہوئے عدالت نے آخری بحث کے لیے سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی، عدالت میںالیکشن کمیشن کی جانب سے جمشید احمد دستی کے خلاف دائر استغاثہ کے مطابق جمشید نے 2008 میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر قومی الیکشن میں حصہ لیا تھا، سند کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پاس ریکارڈ موجود نہیں، ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی، جسے حقیقت چھپانے پر نااہل کیا جانا چاہیے،ملزم نے مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔