سردار حسنین بہادر دریشک،علی رضا دریشک اور ذوالفقار دریشک کے خلاف سرکاری رقبوں پر قبضہ کے خلاف تحقیقات کا حکم

25 مارچ ، 2023

ڈیرہ غازی خان‘چوٹی زیریں (نامہ نگار ان) ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان خرم پرویز نے سابق صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک،علی رضا دریشک اور ذوالفقار علی دریشک کے خلاف سرکاری رقبوں پر قبضہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا اور اس سلسلے میں ریکارڈ قبضہ میں لے لیاگیا۔شہری کی درخواست پر چوٹی زیریں چک جلوہڑ میں ایک کنال سرکاری رقبہ پر دریشک ہاؤس تعمیر کرنے،مین جام پور روڈ پر 11 کنال اراضی پر تعمیرات کرنے اور محکمہ انہار کی 17 مرلے رقبہ پر بھی دریشک ہاؤس تعمیر کرنے کی درخواست پر کارروائی کی گئی۔