لاہور ہائیکورٹ، پنجاب انفورسمنٹ ایکٹ 2021کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت ودیگر سے جواب طلب

25 مارچ ، 2023

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب انفورسمنٹ ایکٹ 2021 کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت، خاتون صوبائی محتسب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے جواب طلب کرلیا،رہنما تحریک انصاف سردار طالب نکئی کے وکیل شہزاد شوکت نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب انفورسمنٹ ایکٹ 2021 آئین سے متصادم ہے،ایکٹ کے تحت صوبائی محتسب کو کسی عدالت میں بھی درج کیا ختم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے،آئین کے تحت کسی بھی اعلیٰ عدالت کو اس طرح کا اختیار حاصل نہیں ہے،عدالت ایکٹ کی متنازعہ شقوں کو کالعدم قرار دے،درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ خاتون صوبائی محتسب کو غیر قانونی طور پر تعینات کیا گیا ہے،صوبائی محتسب کے عہدے پر ہائیکورٹ جج کی اہلیت رکھنے والا تعینات کیا جا سکتا ہے،عدالت خاتون صوبائی محتسب کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے۔