70سالہ خاتون اڈیالہ جیل میں بند آنکھوں سے محروم اکلوتے بیٹے کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئی

25 مارچ ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)ستر سالہ خاتون اڈیالہ جیل میں بند آنکھوں سے محروم اکلوتے بیٹے کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئی اور چیف جسٹس پاکستان سے کیس سن کر بیٹے کو انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ والدہ امتیاز بیگم نے کہاکہ اکلوتا بیٹا آنکھوں سے محروم اور کینسر کے مرض میں مبتلا ہے، اکلوتا بیٹا اسرار اعوان 2015 سے زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔ والدہ نے کہ اکہ 14 ماہ سے سپریم کورٹ میں درخواستیں دے کر تھک گئی ہوں مگر سنوائی نہ ہو سکی۔ انہوںنے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ میرا اکلوتا بیٹا بے گناہ ہے کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کر کے رہائی کا حکم دیں۔