لاہور (نیوزرپورٹر) رہنما تحریک انصاف و سابق ممبر قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، فرخ حبیب، عامر ڈوگر سمیت سابق صوبائی وزیر مراد راس، وارث عزیز، علی اختر کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب میں مختلف مقدمات پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق غلام بی بی بھروانہ کا چک نمبر 243 میں 50 ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضے کا انکشاف ہوا۔ غلام بی بی بھروانہ نے 50 ایکڑ سرکاری اراضی کی سرکاری فیس خزانے میں جمع نہیں کروائی۔ پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی کار اسٹینڈ بنا رکھا ہے جبکہ سابق ایم پی اے وارث عزیز نے فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تعیناتی کے دوران 2043 تک اسٹیٹ مینجمنٹ کرنا تھی۔ وارث عزیز نے اس منصوبے کے تحت 2500 کنال زرعی اراضی کو رہائشی اراضی میں تبدیل کرکے کروڑوں روپے کا گھپلہ کیا۔ اینٹی کرپشن نے سابق صوبائی وزیر مراد راس کو بھی طلب کر لیا۔ سابق صوبائی وزیر مراد راس پر انصاف اکیڈمی بنانے کیلیے من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔وارث عزیز ایم پی اے اور شاہد شکیل کے علاوہ کوئی بھی اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوا۔ترجمان نے مزید کہا کہ طلبی کے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے والے ایم این اے اور ایم پی ایز کو طلبی کے نوٹس دوبارہ جاری کئے جائیں گے۔
کراچی اسپین نےبھی ٹرمپ کےبورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کردیا۔ وزیرِاعظم سانچیزکا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ...
کراچیجناح ایئرپورٹ پر تین اہم اداروں کی چیکنگ عبور کرنے والے عمرہ مسافروں سے ممنوعہ اشیاء برآمد کر لی گئیں،5...
کراچی شیکسپیئر مرد نہیں تھے؟ نئی تحقیق نے ادبی دنیا کی بنیادیں ہلا دیں، ایک سیاہ فام یہودی خاتون ایمیلیا...
ٹوکیو جاپان میں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف حکومتی کارروائیوں میں نمایاں تیزی...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری سے صومالیہ کے وزیرِ داخلہ علی یوسف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں...
اسلام آباد اسلام آباد میں محمد سعید مہدی کی انگریزی زبان میں کتاب ’’دا آئی وِٹنَس:سٹینڈنگ اِن دا شیڈو...
ملتان موٹر وے پر کسٹمز انفورسمنٹ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران اسمگل شدہ اسکمڈ ملک اور دیگر اشیاء سے بھرے دو 22...
ملتان، شجاع آباد، کوٹ ادو، چوک سرور ملتان میں ایک شخص کی لاش ملی، شجاع آباد میں رکشہ کی ڈیوائیڈر سے ٹکر،...