راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہبڑی عدالتی جنگ شروع ہونے جارہی ہے آر یا پار ہوجائیگا۔دواسمبلیاں اس لیے تحلیل کی تھیں کہ90روزمیں انتخاب ہوں گے، ایک ہفتے میں قبضہ گروپ پرآرٹیکل6لگناچاہیے ورنہ اس ملک میں کچھ بھی ہوسکتاہے ،سوموار تک الیکشن کمیشن کے آئینی بحران کے فیصلے کا پتہ لگ جائے گا(ن) لیگ کی8اکتوبر کو بھی الیکشن کی نیت نہیں کیونکہ عوام ان سے سیاسی انتقام لے گی۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعہ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ان کامسئلہ نہ سکیورٹی ہے نہ پیسے ہیں، اپریل میں الیکشن نہیں ہوسکتے تواکتوبرمیں پیسے کہاں سے آئیں گے ،پہلے ملک معاشی سیاسی اوراقتصادی طورپرتباہ ہوتے ہیں اس کے بعدٹوٹ جاتے ہیں ایسے اناڑیوں کوکھلاڑی بناکے بٹھادیاہے جن کوگھروالے نہیں جانتے تمام سیاسی عیاشیوں کے لئے پیسے ہیں الیکشن کے لئے پیسے نہیں ہیں۔شیخ رشید احمدنے کہا کہ ایک طرف عمران خان سے گرینڈسیاسی ڈئیلاگ چاہتے ہیں دوسری طرف گرفتاریاں اورمینار پاکستان جلسے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ان کامسئلہ اب آئی ایم ایف ہے نہ غریب کی بھوک ہے ،عمران خان کے کلین سویپ کاخوف ہے ۔
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فلاحی اقدام ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کے تحت پاکپتن میں 34 جوڑوں کی اجتماعی...
لودھراں 18 سالہ لڑکی اور 8 سالہ طالب علم سے مبینہ زیادتی ،مقدمات درج ،تھانہ گیلے وال کے علاقہ میراں پور میں...
کراچیمہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔ آفاق احمد کو ان کی رہائش گاہ ڈیفنس سے...
کوٹ ادوسرکاری لکڑی کاٹنے سے منع کرنے پرڈکیتی کےکئی مقدمات میں مطلوب اشتہاری نے27سالہ نوجوان کو گولی مارکر قتل...
ملتان تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق ،پولیس نے نعش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی...
مظفرگڑھ ضلع مظفرگڑھ میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مزید 2 خواتین کیخلاف مقدمات درج کرلیے،،خواتین نے پہلے زیادتی کے...
اسلام آبادپاک بحریہ کے زیر اہتمام نویں کثیر القومی مشق امن 2025 شمالی بحیرہ عرب میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے...
پشاورخیبر پختونخواکے ضلع تیمرگرہ کے سرکاری اسپتال میں دستانوں کی خریداری میں کروڑوں کی کرپشن کا معاملہ خیبر...