اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ایڈوائزری کمپنیوں کے درمیان ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کے مذاکرات آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے عہدیداروں نے منعقد کرائے۔ اوگرا ہیڈ کوارٹرز میں آئل مارکیٹنگ اور آئل ایڈوائزری کمپنیوں کے اہم اجلاس میں ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ‘ شرکاء کو ایکسچینج ریٹ طریقہ کار پر مکمل اعتماد میں لے لیا گیا ۔ ترجمان اوگرا کے مطابق اوگرا صارفین اور سٹیک ہولڈرز کے مفادات کے تحفظ کا ذمہ دار ہےاجلاس میں آئل انڈسٹری تیل کی پیداواری اور مارکیٹنگ کے نمائندوں اور سرکاری حکام نے شرکت کی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے مارکیٹنگ کمپنیوں کے مسائل سنے۔ اوگرا فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کے طریقہ کار کی وضاحت کی۔ ترجمان کے مطابق فریقین کو بتایا گیا کہ اوگرا وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بناتی ہے۔ اوگرا اپنے مینڈیٹ سے باخبر اور عوامی مفاد میں کام کرنے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کیخلاف کائونٹر پروڈکٹو میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے۔ اوگرا میڈیا پر چلنے والی اس بے بنیاد اور منظم مہم کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اوگرا صارفین کے مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اسٹیک ہولڈرز کیلئے برابری کا ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گزشتہ ہفتے ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کے طریقہ کار پر مذاکرات کرنے کیلئے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ اُنکی درخواست پر ایک اجلاس کا اہتمام کیا۔ اجلاس میں آئل انڈسٹری کے نمائندوں‘ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل‘ آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان‘ وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن) اور اوگرا کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کے طریقہ کار کی وضاحت کی اور اسکے بارے میں شرکاء کے سوالوں کے جواب دیئے تاکہ اسٹیک ہولڈرز اس عمل کو سمجھ سکیں اور اُنکی کوئی بھی غلط فہمی ہے اُسے دور کیا جا سکے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اوگرا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مسائل حل کرتا چلا آ رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ اجلاس کے شرکاء کی وضاحت کیلئے اس حوالے سے تفصیلی غورو خوص کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بات انتہائی تشویش کے ساتھ محسوس کی گئی کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کیخلاف کائونٹر پروڈکٹو میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے۔ اسکی سختی سے تردید کی جاتی ہے‘ اوگرا اپنے مینڈیٹ سے باخبر ہے اور عوامی مفادات میں کام کرنے کیلئے کسی بھی کائونٹر پروڈکٹو میڈیا مہم سے متاثر نہیں ہو گا اور وہ آئینی و قانونی ذمہ داریاں پورے عزم سے نبھاتا رہے گا۔
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فلاحی اقدام ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کے تحت پاکپتن میں 34 جوڑوں کی اجتماعی...
لودھراں 18 سالہ لڑکی اور 8 سالہ طالب علم سے مبینہ زیادتی ،مقدمات درج ،تھانہ گیلے وال کے علاقہ میراں پور میں...
کراچیمہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔ آفاق احمد کو ان کی رہائش گاہ ڈیفنس سے...
کوٹ ادوسرکاری لکڑی کاٹنے سے منع کرنے پرڈکیتی کےکئی مقدمات میں مطلوب اشتہاری نے27سالہ نوجوان کو گولی مارکر قتل...
ملتان تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق ،پولیس نے نعش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی...
مظفرگڑھ ضلع مظفرگڑھ میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مزید 2 خواتین کیخلاف مقدمات درج کرلیے،،خواتین نے پہلے زیادتی کے...
اسلام آبادپاک بحریہ کے زیر اہتمام نویں کثیر القومی مشق امن 2025 شمالی بحیرہ عرب میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے...
پشاورخیبر پختونخواکے ضلع تیمرگرہ کے سرکاری اسپتال میں دستانوں کی خریداری میں کروڑوں کی کرپشن کا معاملہ خیبر...