کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) کی کنٹری ڈائریکٹر شبنم بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں آنے والے بدترین سیلاب کے 7ماہ گزر جانے کے بعد بھی ایک اندازے کے مطابق 45 لاکھ افراد انتہائی مشکل حالات سے دو چار، جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) نے پیشن گوئی کی ہے کہ اگر ان بنیادی ضروریات کے فقدان پر جلد قابو نہ پایا گیا تو متاثرہ علاقوں سمیت پورے پاکستان کو طویل مدتی سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ ملک کے جنوب میں ابھی بھی کچھ اضلاع ایسے ہیں جہاں سیلاب سے آنے والا پانی بدستور کھڑا ہے، پاکستان کے ان حصوں میں بھی جہاں لوگ اپنے آبائی علاقوں کو واپس جا رہے ہیں حالات ہرگز سازگار نہیں ہیں۔ فروری 2023 تک، پاکستان کو مجموعی طور پر سیلاب سے پیداکردہ حالات سے نمٹنے کے لیے 871 ملین ڈالر کی اپیل کے عوض صرف 36 فیصد امداد وصول ہو پائی تھی۔ شبنم بلوچ نے مزید کہا، "سیلاب سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ہر شعبہ میں اس وقت وسائل کی کمی کا شکار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بے سر و سامانی کے عالم میں گزر بسر کر رہے ہیں، خوراک، صحت، تعلیمی سہولیات اور پناہ گاہوں کی کمی کی وجہ سے لاکھوں متاثرہ افراد نامساعد حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ جولائی 2022 میں سیلاب کے آغاز کے بعد سے آئی آر سی بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے متاثرہ اضلاع میں سرگرم ہے۔ اس دوران ا ٓئی آر سی نے تقریباً 12 لاکھ 24 ہزار 938 افراد کو اشیاء خوردونوش، غیر خوراکی اشیاء، حفظان صحت، اور موسم سرما کی کٹس فراہم کیں۔ ادارے نے طبی کیمپوں اور محفوظ مقامات کے قیام، زندگی گزارنے کی مہارتوں اور نفسیاتی صحت سے متعلق شعور اُجاگر کرنے کے لیے آگاہی نشستوں کا انعقاد بھی کیا۔ آئی آر سی کی کنٹری ڈائریکٹر شبنم بلوچ نے کہاکہ پاکستان میں سیلاب کا آنا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن 2022 میں ہم نے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جس نوعیت کی تباہی دیکھی اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، سیلاب کے سات ماہ گزر جانے کے باوجود بھی لاکھوں خواتین، مرد اور بچے بھوک اور افلاس کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، اکثر متاثرہ علاقوں میں صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ کی صحولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے لاکھوں زندگیاں شدید خطرے سے دو چار ہیں۔
پشاور پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔...
اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ نے ایک سروے کیا ہے اور پتہ چلا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں فروخت...
پشاور خیبر پختونخوا کے پاراچنار میں گزشتہ ماہ پرتشدد واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 130سے زائد ہوگئی ہے،...
لاہور پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی نے فرانس کے پاکستانی نثراد معروف فیشن ڈیزا ئنر محمود بھٹی کی رہائش...
اسلام آباد یونیسکو، اٹلی کا پاکستان کے چھ اضلاع میں تعلیم کا منصوبہ شروع نہ ہو سکا، پراجیکٹ کی میعاد ستمبر...
اسلام آبادوزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب بدھ قومی اسمبلی میں ٹیکس قوانین میں ترامیم کا بل 2024 پیش کرنے...
کراچینائب وزیراعظم اسحاق ڈار ڈی 8سمٹ میں شرکت کے لیےمصر پہنچ گئے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے نائب وزیراعظم...
کراچی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رواں ہفتے کے آخر میں کویت کا دورہ کریں گے، وہ 43 برس بعد کویت کا دورہ کرنے...