بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو قرضو ں میں 73فیصد کمی

25 مارچ ، 2023

لاہور( این این آئی)بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو رواں مالی سال کے ابتدائی 8مہینوں کے دوران پیشگی ادائیگیوں میں 73فیصد کمی آگئی ہے جو ملک کی بدترین معاشی صورتحال اور اہم صنعتی شعبے مشکلات کا اظہار ہے۔رپورٹ کے مطابق نجی شعبے کو قرضوں میں بڑی کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ صنعتی اور کاروباری سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں اور اس کے نتیجے میں تمام شعبوں میں بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔نجی شعبے کو قرض کا حجم یکم جولائی 2022ء سے 10مارچ تک 248ارب روپے تھے جو اسی دوران 2022کے مالی سال میں 911ارب روپے تھے اور پاکستان کی معاشی نمو کی شرح مالی سال 2021-22میں 6تھی۔اعداد و شمار کے مطابق بینکوں کی اسلامی شاخوں سے مالی سال 2023 کے 8 مہینوں میں 85 ارب روپے کا قرض جاری کیا گیا جبکہ گزشتہ برس اسی دوران 217 ارب جاری کیے گئے تھے اور مالی سال 2022 میں مجموعی طور پر 401 ارب روپے نجی شعبے کو جاری کیے گئے تھے۔