ایف آئی اے ملتان زون ٹیم کی کارروائی اشتہاری ملزم بہاولپور سے گرفتار

25 مارچ ، 2023

لاہور ( نیوزرپورٹر) ایف آئی اے ملتان زون کی اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں جار ی ،ڈپٹی ڈائریکٹر کمپوزیٹ سرکل بہاولپور عدنان لوہانی کی زیرنگرانی چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔اشتہاری ملزم زوہیب افضل نے بیرون ملک ملازمت کےلئے پیسے ہتھیائے۔ملزم نے سال 2020 میں برطانیہ ملازمت کے غرض سے 18 لاکھ روپے وصول کئے۔ملزم کو بہاولپور سے گرفتار کیا گیا۔ملزم گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگیا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے ۔