ایف آئی اے طلبی کیخلاف فواد چوہدری کی درخواست پر حکومت کے وکیل کو جواب داخل کرانے کیلئے 31 مارچ تک کی مہلت

25 مارچ ، 2023

لاہور(کورٹ رپورٹر) توشہ خانہ سے تحائف لینے پر مریم نواز کےخلاف تحقیقات کے مطالبے کی فواد چوہدری کی ٹوئٹ کرنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ایفآئی اے طلبی کے خلاف فواد چوہدری کی درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کو جواب داخل کرانے کیلئے 31 مارچ تک مہلت دیدی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ کی تفصیلات آنے پر مریم نواز کے خلاف تحقیقات کےلئے فواد چودھری نے ٹوئٹ کی، مریم نواز نے ری ٹوئٹ میں ایف آئی اے سائبر کرائم کو فواد چودھری کے خلاف کارروائی کا لکھا،اگلے ہی روز ایف آئی اے نے فواد چوہدری کو طلبی کانوٹس بھجوا دیا،ایف آئی اے نے سیاسی دباو پر غیر قانونی کارروائی کرتے ہوئے نوٹس بھجوایا،ایف آئی اے کے ذریعے انتخابی مہم سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے،استدعا ہے عدالت ایف آئی اے کی جان. سے بھجوائے گئے نوٹس کو کالعدم قرار دے۔