لاہور( این این آئی)ایک عالمی کنسورشیم نے پاکستان میں دو ڈیمز کی تعمیر کے لئے 26ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے جس سے 22 ہزار میگاواٹ بجلی اور35ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کے دو ڈیمز10سال میں تعمیر ہوں گے ،ان ڈیمز سے بجلی تیار کرنے پر تین روپے فی یو نٹ لا گت آ ئے گی جبکہ ان دو ڈیمز کی پیداواری صلاحیت پاکستان میں موجودہ تمام ڈیمز سے دگنی ہے ۔کارٹزارا ڈیم کی صلاحیت کالا باغ ڈیم سے چھ گنا زیادہ ہے ،کنسورشیم کے مطابق دونوں ڈیمز ’’بلڈ،اون آپریٹــ‘‘کی بنیادپر بنائے جائیں گے جس کے نتیجہ میں حکومت پاکستان کو ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کرنا پڑے گا ۔یہ بات پاکستان میں کہوٹہ کے ایٹمی بجلی گھر کے ڈیزائین کے خالق اور انٹر نیشنل کنسورشیم کے رکن ڈاکٹر محمداقبال واہلہ نے گزشتہ روز بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ ان ڈیمز کی تعمیر سے آبی قلت ختم ہو جائے گی‘دونوں میں سے ایک ڈیم کی فزیبلیٹی تیار ہے جبکہ دوسرے کارٹزارا ڈیم کی فزیبیلیٹی چھ ماہ سے ایک سال میں مکمل کی جاسکتی ہے ۔دونوں ڈیمز 9 سے 10سا لوں کے عرصہ میں مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان نو سے دس سالوں کے دوران پاکستان کو زر مبادلہ کی شکل میں ہر سال تین سے چار ارب ڈالر کا زر مبادلہ بھی حاصل ہو گا جس سے ملکی معیشت کو بڑا سہارا اور ملکی خساروں کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک کا سب سے بڑا سرمایہ، حکومت...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین،عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی قید...
اسلام آبادوفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو ٹیکس محتسب کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے انتظامی پروٹوکول مرتب...
اسلام آباد سپیکر کے جعلی دستخط کے زریعے غیر قانونی مراعات ،پروٹوکول حاصل کرنے والا شخص گرفتار،ایف آئی اے...
کراچی امریکی ریاست اوہائیو میں ایک پائلٹ نے امریکہ کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ منانے کیلئے سیسنا طیارے سے 6...
مظفرگڑھ سی سی ڈی نے شہریوں کو مبینہ طور پر تاوان کے لیے اغواء کرکے اپنے عقوبت خانے میں بند کردیا،بعدازاں...
اسلام آباد پاکستان نے جدید طبی سائنس میں ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے۔پاکستان نے دنیا بھر میں اپنی...
ملتان واسا ملتان خود انحصاری کی جانب گامزن، 34 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری، ماہ جون 2026 کے دوران سیوریج اور...