راول ڈیم سے پنڈی اور اسلام آبا دکو فراہم کیا جانیوالاپانی زہریلا ہونیکا انکشاف

25 مارچ ، 2023

اسلام آباد (جنگ نیوز)راول ڈیم سے پنڈی اور اسلام آبا دکو فراہم کیا جانیوالاپانی زہریلا ہونیکا انکشاف ہوا ہے ،راول ڈیم کاپانی صاف کرنے کے لیے2019میں 3ارب روپے سے بننے والا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اب 6ارب روپے سے زائد میں بنے گا، قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی ترقی نے سیوریج پلانٹ میں تاخیر پر سی ڈی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی مردم شماری کا مقصد معاشی منصوبہ بندی کرنا ہے ،بھارت نے نمائندگی اور وسائل کو منصوبہ بندی سے الگ کردیا ہے، پاکستان میں یہ نظام ابھی چل رہا ہے جس کی وجہ سے مسائل ہیں ،صوبے چاہتے ہیں کہ ان کی آبادی بڑھے تاکہ ان کو زیادہ وسائل ملیں اس وجہ سے آبادی بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال کا کمیٹی اجلاس میں اظہار خیال ۔