کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال الیکشن ملتوی ہونے سے پی ڈی ایم حکومت کو سیاسی فائدہ ہوگا یا نقصان؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہاکہ الیکشن ملتوی کرنے میں وزارت دفاع، داخلہ اور خزانہ نے کردار ادا کیا،ن لیگی وزراء کل تک کہتے تھے عمران خان اسمبلیاں توڑیں فوراً انتخابات کروادیں گے۔ محمل سرفراز نے کہا کہ الیکشن ملتوی ہونے سے پی ڈی ایم حکومت کو سیاسی فائدہ ہوگا، پی ڈی ایم کو تیس اپریل کو الیکشن میں نقصان ہی ہونا تھا دو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آئینی طور پر اگلے مہینے ہونے چاہئیں، غیرآئینی طریقے سے الیکشن ملتوی نہیں ہونے چاہئیں، عمران خان نے کون سا اصول نہیں توڑا لیکن انہیں سیاسی نقصان نہیں ہوا، پی ڈی ایم کی سوچ بھی یہی ہے کہ پی ٹی آئی کو نقصان نہیں ہوا تو ہمیں کیوں ہوگا،پاناما نہ ہوتا تب بھی عمران خان کو اقتدار میں لانا ہی تھا، میڈیا کی کنپٹی پر بندوق رکھ کر 2014ء کے دھرنے کی کوریج کروائی گئی۔ارشا دبھٹی کا کہنا تھا کہ جمہوری چوغوں میں سویلین ڈکٹیٹرز منافقت کررہے ہیں، پی ڈی ایم کو آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کو مذاق بنانے پر نقصان ہی ہوگا، الیکشن ملتوی ہونا بظاہر حکومت کی فتح ہوگی لیکن یہ کیسی فتح ہے کہ ان کی سیاست، مقبولیت اور بیانیہ سب دفن ہوگیا، سیاسی جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہوں تویہ ان کی کھلی شکست ہے، ن لیگ کے رہنما آج ہیلمٹ پہن کر بھی اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے، ن لیگی وزراء کل تک کہتے تھے عمران خان اسمبلیاں توڑیں فوراً انتخابات کروادیں گے۔ مظہر عباس نے کہا کہ سیاست میں الیکشن ہونے سے نقصان نہیں ہوسکتا، کوئی الیکشن جیتے یا ہارے لیکن وہ سیاست کا حصہ ہوتا ہے، الیکشن ملتوی کرنے سے عمران خان کو سیاسی طور پر فائدہ ہوگا، حکومتی اتحاد بدقسمتی سے الیکشن کے بجائے کمیشن کے ساتھ کھڑا نظر آتا ہے، الیکشن ملتوی کرنے میں وزارت دفاع، داخلہ اور خزانہ نے کردار ادا کیا، 2014ء کے دھرنے میں پی ٹی آئی کو نقصان جبکہ ن لیگ حکومت کو سیاسی فائدہ ہوا تھا، اس کے بعد پی ٹی آئی بلدیاتی اور کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن میں ہار گئی، پچھلے گیارہ ماہ میں پی ڈی ایم حکومت کو مسلسل سیاسی نقصان ہوا ہے، پی ڈی ایم مزید جتنا عرصہ حکومت میں رہے گی اتنا ہی مزید نقصان ہوگا۔ دوسرے سوال سیاسی رہنماؤں کی جانب سے اس طرح کے بیانات کی وجہ کیا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے محمل سرفراز نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو دہشتگرد کہنے یا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو سپورٹ نہیں کیا جاسکتا، سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر کوئی لائحہ عمل بنانا چاہئے، کہیں ایسا نہ ہو سسٹم لپیٹ دیا جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کا نقصان ہو۔ ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ فوج کو میرجعفر میرصادق کہنا افسوسناک اور شرمناک ہے، عمران خان کیخلاف چار پانچ مقدمات کے علاوہ تمام مقدمے جعلی اور من گھڑت ہیں۔ مظہر عباس نے کہا کہ سیاستدان سیاسی دیوالیہ پن کا شکار ہیں، سیاسی قیادت جس طرح کی زبان استعمال کررہی ہے نوجوانوں کو کیا پیغام جارہا ہے، آپ کو کسی سیاستدان کو غدار یا دہشتگرد قرار دینا ہے تو عدالت جائیں۔
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فلاحی اقدام ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کے تحت پاکپتن میں 34 جوڑوں کی اجتماعی...
لودھراں 18 سالہ لڑکی اور 8 سالہ طالب علم سے مبینہ زیادتی ،مقدمات درج ،تھانہ گیلے وال کے علاقہ میراں پور میں...
کراچیمہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔ آفاق احمد کو ان کی رہائش گاہ ڈیفنس سے...
کوٹ ادوسرکاری لکڑی کاٹنے سے منع کرنے پرڈکیتی کےکئی مقدمات میں مطلوب اشتہاری نے27سالہ نوجوان کو گولی مارکر قتل...
ملتان تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق ،پولیس نے نعش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی...
مظفرگڑھ ضلع مظفرگڑھ میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مزید 2 خواتین کیخلاف مقدمات درج کرلیے،،خواتین نے پہلے زیادتی کے...
اسلام آبادپاک بحریہ کے زیر اہتمام نویں کثیر القومی مشق امن 2025 شمالی بحیرہ عرب میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے...
پشاورخیبر پختونخواکے ضلع تیمرگرہ کے سرکاری اسپتال میں دستانوں کی خریداری میں کروڑوں کی کرپشن کا معاملہ خیبر...