اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس الیکشن شیڈول منسوخ کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا۔ انشاء اللہ حکومت اور الیکشن کمیشن کو اپنے اس غیر آئینی فیصلے پر سپریم کورٹ میں منہ کی کھانی پڑے گی۔سپریم کورٹ کے واضح حکم کے بعد کوئی ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار نہیں کرسکتا،الیکشن کمیشن کا کام الیکشن کرانا ہے۔ الیکشن روکنا نہیں۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن شیڈول منسوخ کروا کے ن لیگ نے پنجاب میں شکست تسلیم کرلی، شہبازشریف اور محسن نقوی آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے ہیں، آئین کی خلاف ورزی کو اعلیٰ عدلیہ اور عوام کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، کوئی ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار نہیں کرسکتا۔الیکشن شیڈول منسوخ کروا کے شہبازشریف اور محسن نقوی نے آئین توڑا اور سپریم کورٹ کی توہین کی ہے۔ اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور رانا ثنااللہ کی وزارتوں نے شہبازشریف اور محسن نقوی نے اپنی پولیس، آئی جی اور چیف سیکرٹری کے کہنے پر الیکشن کیلئے فنڈز اور عملہ فراہم کرنے سے انکار کیا۔ چیف جسٹس واضح طو ر پر کہہ چکے ہیں کہ اگر کوئی بدنیتی سامنے آئی، تو سپریم کورٹ مداخلت کرے گی۔ آئین کی اس خلاف ورزی کی اجازت نہ اعلیٰ عدلیہ دے گی اور نہ عوام اسےکسی صورت برداشت کریں گے۔
پشاور پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔...
اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ نے ایک سروے کیا ہے اور پتہ چلا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں فروخت...
پشاور خیبر پختونخوا کے پاراچنار میں گزشتہ ماہ پرتشدد واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 130سے زائد ہوگئی ہے،...
لاہور پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی نے فرانس کے پاکستانی نثراد معروف فیشن ڈیزا ئنر محمود بھٹی کی رہائش...
اسلام آباد یونیسکو، اٹلی کا پاکستان کے چھ اضلاع میں تعلیم کا منصوبہ شروع نہ ہو سکا، پراجیکٹ کی میعاد ستمبر...
اسلام آبادوزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب بدھ قومی اسمبلی میں ٹیکس قوانین میں ترامیم کا بل 2024 پیش کرنے...
کراچینائب وزیراعظم اسحاق ڈار ڈی 8سمٹ میں شرکت کے لیےمصر پہنچ گئے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے نائب وزیراعظم...
کراچی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رواں ہفتے کے آخر میں کویت کا دورہ کریں گے، وہ 43 برس بعد کویت کا دورہ کرنے...