ملتان ‘لودھراں، وہاڑی، میلسی، کہروڑپکا (سٹاف رپورٹر ‘نمائندہ جنگ، نامہ نگاران) پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے، متعدد گرفتار، ذرائع کے مطابق لودھراں میں تحریک انصاف کے تقریباً ایک درجن کے قریب کارکنوں کو حراست میں لیا گیا، ملتان میں ملک عامر ڈوگر اور حاجی جاوید اختر انصاری کے گھروں پر چھاپے مارگئے ،سابق ایم پی اے جاوید اختر انصاری نہ ملے تو ان کے بیٹے وقاص انصاری کو گرفتار کرلیا گیا۔ شام پانچ بجے ڈوگر ہائوس پر بھی چھاپہ مارا گیا ، عامر ڈوگر گھر پر موجود نہ تھے پولیس گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی ۔ شیخ محمد تاج ، ملک خلیل شیخانہ ، شیخ محمد اکرم ، لیاقت بوسن ، تنویر جوئیہ ، محمد ابوالحئی ، شیخ محمد عثمان ، شیخ خالد عثمان ، حبیب ڈوگر ، وقاص انصاری ، یعقوب شیر ا، غلام عباس ، محمد آصف ، فلک شیر ، حاجی نذر عباس اٹھنگل ، احسن چاون ، علی حسن ، محمد فاروق ، امتیاز حسین شاہ ، بلال رضا ، ملک تنویر احمد ، زبیر شریف ، ساجد سہیل ، ارشد قریشی ، محمد بلاول سمیت 26 سے زائد متحرک کارکنوں کو گرفتار کرکے مختلف تھانوں میں بند کردیا گیا۔ تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے فوکل پرسن اظہر مشوانی اور داتا گنج بخش ٹائون سے جلسے کے منتظم ملک قیصر کو حراست میں لے لیا۔عفت سومرو ایڈووکیٹ ضلعی آرگنائزر انصاف لائیرز فورم ممبر اڈوائزری بورڈ ساؤتھ پنجاب ویمن ونگ مرکزی جوئنٹ سیکریٹری تحریک انصاف نے کہا کہ پنجاب پولیس کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان کی بلا جواز پکڑ دھکڑ شروع کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلا کر ورکرز کو لاہور جلسے میں جانے سے روکنے کی مذموم کوششیں قابل مذمت ہیں، وہاڑی میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپے مارے، ذرائع کے مطابق 25 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا، آخری اطلاعات تک پولیس کا آپریشن جاری تھا، گرفتار ہونے والوں میں کاشف خان خاکوانی اور سینیئر رہنما کشف العارفین شامل ہیں، میلسی شہر اور مضافات میں پولیس نے مسلسل کارکنوں اور عہدیداروں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کیے رکھا، اس صورتحال پر تحریک انصاف سے وابستہ کارکنان اور عہدیداران زیر زمین چلے گئے، دوسری جانب ممبر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف ضلع وہاڑی کے صدر اورنگزیب خان کھچی اور ضلعی جنرل سیکرٹری سلمان علی بھابھہ نے پولیس کی جانب سے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اور بلا جواز گرفتاریوں کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ تمام گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے تحریک انصاف کے لائیرز ونگ کو متحرک کر دیا گیا ہے، کہروڑ پکا میں پولیس تھانہ سٹی نے پی ٹی آئی کے دو متحرک کارکن مہر محمود الحسن ایڈووکیٹ اور سید علی شاہ رضوی کو گرفتار کر لیا۔
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فلاحی اقدام ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کے تحت پاکپتن میں 34 جوڑوں کی اجتماعی...
لودھراں 18 سالہ لڑکی اور 8 سالہ طالب علم سے مبینہ زیادتی ،مقدمات درج ،تھانہ گیلے وال کے علاقہ میراں پور میں...
کراچیمہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔ آفاق احمد کو ان کی رہائش گاہ ڈیفنس سے...
کوٹ ادوسرکاری لکڑی کاٹنے سے منع کرنے پرڈکیتی کےکئی مقدمات میں مطلوب اشتہاری نے27سالہ نوجوان کو گولی مارکر قتل...
ملتان تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق ،پولیس نے نعش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی...
مظفرگڑھ ضلع مظفرگڑھ میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مزید 2 خواتین کیخلاف مقدمات درج کرلیے،،خواتین نے پہلے زیادتی کے...
اسلام آبادپاک بحریہ کے زیر اہتمام نویں کثیر القومی مشق امن 2025 شمالی بحیرہ عرب میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے...
پشاورخیبر پختونخواکے ضلع تیمرگرہ کے سرکاری اسپتال میں دستانوں کی خریداری میں کروڑوں کی کرپشن کا معاملہ خیبر...