کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون شاہ خاور نے کہا کہ سپریم کورٹ الیکشن ملتوی کرنے پر اپیل سنتی ہے تو بہتر ہوگا فل کورٹ تشکیل دیا جائے اس پر کوئی اعتراض نہیں کرسکے گا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہےکہ عمران خان سیاستدان بنے اور سیاسی قوتوں کے ساتھ بیٹھے تو ہر مسئلہ حل ہوسکتا ہے، سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار شعیب شاہین نے کہا کہ لیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود انتخابا ت ملتوی کر کے توہین عدالت کی ہے، ماہر قانون عبدالمعیز جعفری نے کہا کہ فوج حکومت کو یہ نہیں کہہ سکتی کہ ہم دوسرے کاموں میں مصروف ہیں، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بارہ اور سولہ اگست میں بقیہ تین اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، آئین کا تقاضا ہے نگراں سیٹ اپ کی نگرانی میں اکتوبر میں پورے ملک میں عام انتخابات ہوں، عمران خان کی غنڈہ گردی اور فتنہ پروری کا تقاضا ہے الیکشن وقت سے پہلے ہوجائیں، ایک بندہ اپنی انا پرستی میں پوری قوم کو اپنے پیچھے لگانا چاہتا ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں توڑی گئیں، کے پی اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ اسمبلیاں نہیں توڑنا چاہتے تھے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت عمران خان کی دھونس اور ضد کے سامنے نہیں جھکے گی، عمران خان کو سیاسی قوتو ں کے ساتھ بیٹھ کر معاملات کو سیاسی طور پر حل کرنا چاہئے تھا، عمران خان ہر وقت غنڈہ گردی کے موڈ میں رہتا ہے، آئین کے تقاضے پورے کریں گے دیکھتے ہیں عمران خان کیا کرسکتا ہے، الیکشن ابھی بھی 90دن میں نہیں ہورہے تھے۔ شاہ خاور نے کہا کہ پنجاب میں چونکہ گورنر نے وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل نہیں کی بلکہ اڑتالیس گھنٹے گزرنے پر تحلیل ہوئی، اس لیے سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ صدر مملکت الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد تاریخ کا اعلان کریں، الیکشن ایکٹ 2017ء کہتا ہے کہ الیکشن کمیشن صدر کی مشاورت کے ساتھ طے کی گئی تاریخ میں ردوبدل کرسکتا ہے، سپریم کورٹ الیکشن ملتوی کرنے پر اپیل سنتی ہے تو بہتر ہوگا فل کورٹ تشکیل دیا جائے اس پر کوئی اعتراض نہیں کرسکے گا، الیکشن کمیشن کی ٹھوس وجہ کی بنیاد پر انتخابات کا انعقاد 90دن سے آگے بھی لے جاسکتا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے یہی ماحول برقرار رکھا تو اکتوبر میں الیکشن کی بھی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا،عمران خان سیاستدان بنے اور سیاسی قوتوں کے ساتھ بیٹھے تو ہر مسئلہ حل ہوسکتا ہے، سپریم کورٹ بھی معاملہ فہمی کرتے ہوئے تمام فریقین کو بلا کر کسی سمجھوتے پر پہنچا جائے، اٹارنی جنرل پچھلے کچھ عرصہ میں حکومت کی موثر نمائندگی نہیں کرسکے، اٹارنی جنرل خود مستعفی ہوگئے ان کا بہت شکریہ،ایک آدھ دن میں نئے اٹارنی جنرل کا تقرر ہوجائے گا، تیس اپریل کو الیکشن ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہیں، پی ٹی آئی معاملہ عدالت لے کر گئی تو ن لیگ چاہے گی اسے بھی سنا جائے۔سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار شعیب شاہین نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پہلے ہی الیکشن میں رکاوٹوں سے متعلق بات ہوچکی ہے، سپریم کورٹ کو اس معاملہ پر سیاسی جماعتوں کو سننے کی ضرورت نہیں تھی، ابہام صرف یہ تھا کہ کیا صدر مملکت صوبائی اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ دے سکتے ہیں،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود انتخابا ت ملتوی کر کے توہین عدالت کی ہے، الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہے، انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار صرف صدر پاکستان کو ہے، صدر ایک دفعہ انتخابات کی تاریخ دیدے تو واپس نہیں لے سکتا۔ماہر قانون عبدالمعیز جعفری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کے سپریم کورٹ کے احکامات کا مذاق اڑایا ہے، سپریم کورٹ نے انتخابات کے انعقاد کیلئے 90دن کے علاوہ بہت تھوڑی گنجائش اشد ضرورت کے تحت دی تھی، الیکشن کمیشن نے باقی اداروں کو اپنے ساتھ پرو کر انتخابات کیلئے چھ مہینے بعد کی تاریخ دی جو جمہوری عمل کو ٹھیس پہنچانے میں ساتھ ملے ہوئے ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو اب اس معاملہ پر فل کورٹ تشکیل دینا چاہئے تاکہ سپریم کورٹ اپنی رٹ ثابت کرسکے، الیکشن کمیشن کی فنڈز نہ ہونے کی بات غیرمنطقی ہے، فوج حکومت کو یہ نہیں کہہ سکتی کہ ہم دوسرے کاموں میں مصروف ہیں۔عبدالمعز جعفری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، یہ فیصلے عوام کے حق رائے دہی سے دور بھاگنے کی کوششیں ہیں، آئین کی دھجیاں صرف عمران خان کی مقبولیت سے بچنے کیلئے بکھیری جارہی ہیں، جس طرح الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی جواز نہیں ہے اسی طرح الیکشن ملتوی ہونے کے بعد نگراں حکومت کے باقی رہنے کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا ہے۔
پشاورپاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ایوانِ صدر میں کھانے کے...
کراچی ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اسپین سمیت برکس ممالک پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے۔ برکس میں دس ممالک...
کراچی ٹرمپ کی آمد اور ہندوستان کی پریشانیاں، امریکی ٹی وی کاکہنا ہے کہ امریکی صدر کی تعمیل کرنے اور تجارتی...
اسلام آباد جنوری میں سردی کے شدید موسم میں مین گیس پائپ لائن میں لائن پیک پریشر دوبارہ بڑھ کر 5.26 ارب کیوبک...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت کا مطالبہ پو را کردیا ،منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں...
اسلام آباد نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا لوگوں کو ان...
اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ملازمت کی پانچ سالہ مدت رواں ہفتے 26 جنوری کو پوری ہو رہی ہے...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے 10رکنی ایڈوائزری کمیٹی بتشکیل دیدی جو وزارت کو سائنس و ٹیکنالوجی...