ہفتہ وارمہنگائی بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح 46.65 پرپہنچ گئی

25 مارچ ، 2023

اسلام آباد‘ملتان (کامرس رپورٹر‘سٹاف رپورٹر) ملک میں مہنگائی بڑھ کر 46.65فیصد ہو گئی اور رواں ہفتے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 1.80فیصد اضافہ ہوا ہے،احساس اشاریوں کے انڈیکس کے مطابق 22مارچ کو ہونیوالے اختتام ہفتہ میں26اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ، 12اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 13کی قیمتوںمیں استحکا م رہا ، پاکستان بیورو آف شماریات کےا عدادوشمار کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں 41روپے 85پیسے فی کلوگرام ، آٹے کا20کلوگرام کا تھیلا769روپے 12پیسے ، کیلے 21روپے 57پیسے ، برانڈ ڈ چائے 34روپے37پیسے 194گرام ، ، چھوٹا گوشت 13روپے78پیسے ، دال ماش6روپے کلوگرام مہنگی ہو گئی ، علاوہ ازیں بیف 6روپے 31پیسے فی کلوگرام ، گھی 8روپے84پیسے فی اڑھائی کلوگرام مہنگا ہوا،، چینی ، ددودھ ، دہی اور چاول بھی مہنگے ہو گئے ہیں ،ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 71.77فیصد ، گندم کا آٹا کی قیمت میں 42.32فیصد، آلو 11.47فیصد ، کیلے 11.07فیصد ، چائے 7.34فیصد ، دال ماش 1.57فیصد ، گڑ 1.03فیصد مہنگی ہوئی ، جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ان میں مرغی 8.14فیصد ، سرخ پسی ہوئی مرچ 2.31فیصد ، لہسن ، سرسوں کاتیل 1.19فیصد ، پیاز، دال چنا 1.06فیصد ، انڈوں ، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔