اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ صدر مملکت اپنی اوقات اور آئینی دائرے میں رہیں، عمران خان کی کٹھ پتلی نہ بنیں، توشہ خانہ اورفارن فنڈنگ کا جواب عدالت میں دلوانے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کو خط لکھیں،انسانی حقوق اس وقت کہاں تھے جب پولیس پر پٹرول بم، گولیاں، غلیلیں چلائی گئیں۔ صدر عارف علوی کے بیان پر ردعمل میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عارف علوی عمران خان سے دہشت گردی کرنے کا جواب لیں، آئین اور قانون شکن آئینی عہدے پر مسلط ہے، کلمے پڑھتے ہوئے سیاسی مخالفین پہ 15 کلو ہیروئن ڈال دی تھی، اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے؟۔انہوں نے کہا کہ کیا اپوزیشن لیڈر کو سزائے موت کی چکی میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا؟ سیاسی مخالفین کی بہنوں، بیٹیوں کو سزائے موت کی چکیوں میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا؟ صحافیوں کی ہڈیاں پسلیاں توڑیں، اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے؟۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پولیس کے سر کھولنے، پٹرول بم، گولیاں، غلیلیں انسانی حقوق کے مطابق چلائیں؟ عمران خان کو خط لکھیں کہ 190 ملین پانڈ پاکستان کو واپس کرے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو خط لکھیں کہ وہ توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا عدالت میں جواب دیں۔
اسلام آباد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی...
لاہور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کا ’پلان فار چینج‘ کے...
اسلام آ باد سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ ون مین کمیشن ڈاکٹر محمد شعیب سڈل نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں ‘...
اسلام آباد اٹلی نے سندھ کے دیہی علاقوں میں موسمیاتی خطرات کا سامنا کرنے والے پسماندہ افراد کو بااختیار...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے؛ رانا منظور احمد کی گریڈ 21میں ترقی ،ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ...
نئی دہلی بھارت میں ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ ہینڈلنگ کی خدمات فراہم کرنے والی ترکیہ کی کمپنی نے بھارتی حکومت کی...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی سیکرٹری ڈیوڈ لیمی پاکستان کے...