فوج کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی مسودہ پیر کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

25 مارچ ، 2023

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا کے زرئعے پاک فوج اور دیگر ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش میں مصروف افراد کے خلاف سخت قوانین لا رہی ہے۔ اس ضمن میں قانونی مصودہ پیر کو قومی اسمبلی میں لا یاجارہا ہے۔ زرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے اس سلسلے میں قانون بنانے کے لئے اؤٹ لائن وضع کردی ہے۔ قانون کے تحت وہ افراد جو بیرون ممالک بیٹھ کر پاکستان فوج آور دیگر آئینی اداروں کے خلاف زہر پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایسے تمام افراد جو اندرون ملک یا بیرون ملک بیٹھ کر فوج کے خلاف زہر آلودہ مواد تیار کررہا ہے ان کو جیل بھیجاجائے گا۔ اس ضمن میں قانونی مسودے کو حتمی شکل دی جارہی ہے جو قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اس ضمن میں وفاقی وزیر قانون اور انصاف اعظم نذیرتارڑ اس کی تفصیلات پیش کریں گے جس کے تحت ایسے عناصر کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا۔ اس معاملے میں تمام تر تفصیل قومی اسمبلی میں پیر کے دن پیش کی جائے گی۔