زرمبادلہ کے ذخائر 4.59 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئے

25 مارچ ، 2023

کراچی ( نمائندہ جنگ ) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا رحجان برقرار،28 کڑور ڈالر کے مزید اضافے سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4ارب 59 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ہو گئے ،سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 17 مارچ کو ختم ہو نے والے ہفتے کے دوران مرکزیبینک کو 50کروڑ ڈالر کا کمرشل لون موصول ہوا جس کے باعث بیرونی ادائیگیوں کے بعد ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 10 ارب 13 کروڑ 92 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ان میں سے 4ارب 59 کروڑ 87 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک کے پاس جبکہ بقیہ 5ارب 54 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس ہیں۔