زمان پارک ممکنہ آپریشن سے روکنے کیلئے درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

25 مارچ ، 2023

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے زمان پارک ممکنہ آپریشن اور پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں سے روکنے کیلئے درخواست پر پنجاب حکومت سے 28 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔ درخواست میں عمران خان کے وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کو حالات بتائے، عدالت نے کہا کہ کوئی غیر قانونی کام نہ ہوگا،اسلام آباد گئے تو پیچھے سے زمان پارک پر دھاوا بول دیا گیا، پولیس نے گیٹ توڑ دیئے ،گھر میں میری بیوی تھی، اب مجھے قتل کرنے کا منصوبہ سامنے آیا ہے، پولیس والوں نے خود منصوبہ بتایا، تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے،پوری پنجاب پولیس تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنمائوں کو گرفتار کرنے میں لگی ہے،استدعا ہے کہ عدالت کارکنوں کیخلاف آپریشن کو روکنے کا حکم دے۔