پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت 28 مارچ تک منظور

25 مارچ ، 2023

لاہور(کورٹ رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت 28 مارچ تک منظور کر لی، عدالت نے اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے پولیس کو 28 مارچ تک اسد عمر کی گرفتاری سے روک دیا۔