سعودیہ، ایران دوستی، دونوں ممالک سفارتی تعلقات بحالی کیلئے کوشاں

25 مارچ ، 2023

کراچی (جنگ نیوز) سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات میں عید کےبعد مزید گرم جوشی کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے دونوں ممالک کے امور خارجہ کے حکام کے درمیان رابطہ جاری ہے۔کہا جا رہا ہے کہ سعودی عرب نے ایران کو ریاض میں اپنے مشن کی شروعات کے لئے تمام وسائل کی پیشکش کر دی ہے۔ ادھر تہران میں بھی ایرانی حکام سعودی سفارت خانے کے بیرون حصوں میں صفائی ستھرائی کا کام شروع کر دیا ہے۔ اطلاع ہے کہ چین کی قیادت نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ کرانے میں جو اہم رول ادا کیا ہے، اس سے عرب دنیا اورفارس کے علاقوں میں جلد قیام امن کا دور شروع ہو جائے گا۔ ادھرسعودی عرب نے تہران کے حکام کوکہا ہےکہ مشہد شریف میں بھی سعودی عرب کے سفارت خانے کو کھولنے کا عمل بھی شروع کر دیا جائے۔ اطلاع ہے کہ ایرانی صدر جلد ریاض میںشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے۔ کہا جارہا ہےکہ تہران اورریاض کی قربت سے عرب دنیاکے اندردونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے خوشی کی لہردوڑگئی ہے۔ سعودی عرب خطے میں اب ایک نئی قوت کیساتھ سامنے آیا ہے، اسکاہدف عالم اسلام کو متحد رکھنا ہے۔