نئی دلی (اے پی پی) بھارت میں حزب اختلاف کی 14جماعتوں نے بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی جانب سے مرکزی تحقیقاتی اداروں کے غلط استعمال کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، سپریم کورٹ اس مقدمے کی سماعت5اپریل کو کرے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ سی بی آئی اور ای ڈی جیسے تحقیقاتی اداروں کے ذریعے بی جے پی کے مخالفین کو نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈرز کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد ان کے خلاف مقدمات کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے ۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت میں سپریم کورٹ کے بنچ نے اپوزیشن جماعتوں کے وکیل سینئرایڈووکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی کی طرف سے دائر کی گئی درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر 5اپریل سے سماعت کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ بنچ کے دیگر ججوں میں جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس جے بی پاردی والا شامل تھے ۔ جن اپوزیشن پارٹیوں نے سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے ان میں کانگریس، ترنمول کانگریس، عام آدمی پارٹی، جنتا دل یونائیٹڈ، بھارت راشٹرا سمیتی، راشٹریہ جنتا دل، سماج وادی پارٹی، شیو سینا (دھو ٹھاکرے )، نیشنل کانفرنس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، بائیں بازو اور دراوڑ منیترا کزاگم (ڈی ایم کے)شامل ہیں۔
اسلام آباد آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی پر وزارت آئی ٹی کو عوام اور اسٹیک ہولڈرز کیطرف سے تجاویز...
لاہور اوور40کرکٹ گلوبل کپ 2023میں پاکستان نےکینیڈا کو ہرا کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی...
راولپنڈی رواں برس جنوری میں گرفتار ہونے والے سیسلین مافیا کے چیف میٹیو میسینا دینارو وسطی اٹلی کے ایک ہسپتال...
کراچی بھارت نے بالآخر پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے۔ قومی ٹیم بدھ کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگی۔...
لاہور پنجاب بھر میں آنکھوں کے" اویسٹن" انجکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد 68تک پہنچ گئی اور مریضوںمیں بینائی...
اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وزارتی حکام نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیے کا حج متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔...
اسلام آباد پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یقین دلایا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون...