اسلام آباد (اے پی پی)روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 5.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ ان اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے اب تک مجموعی طور پر3.7ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2020 کے بعد سے لے کر اب تک سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے مجموعی طورپر5.811 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا ہے۔ فروری2023 میں ان اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے 125ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو جنوری میں110ملین ڈالر اور گزشتہ سال فروری میں 250ملین ڈالر تھا۔ فروری کے دوران روشن ڈیجیٹل کے اکائونٹس میں 11854کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی کھاتہ داروں کی تعداد 536676ہو گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل کائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے ملک میں مجموعی طور پر 3.704 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ان اکائونٹس کے ذریعے اب تک سمندر پار پاکستانیوں نے نیاپاکستان روایتی سرٹیفکیٹس میں1.833ارب ڈالر ، نیاپاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس میں1.822ارب ڈالر اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 49ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعے فروری میں ملک میں 87 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جن میں نیا پاکستان روایتی سرٹیفکیٹس میں 33 ملین ڈالر ، نیاپاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس میں 53 ملین ڈالر اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک ملین ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے۔
واشنگٹن امریکی جج نے جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس میں ان کی قانونی ٹیم کو نئے اور خفیہ شواہد تک رسائی...
اشک آباد صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورےپرترکمانستان پہنچ گئے۔ اشک آباد ایئرپورٹ پر ترکمانستان کے...
اسلام آباد وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025کی منظوری دے دی۔ حج پالیسی 2025 کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی...
اسلام آباد وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہاہے کہ ہماری معیشت دن بدن بہتر ہورہی ہے ،ایس سی او کے پاکستان...
کراچیسندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے کیس میں تفتیشی افسران کو شہریوں کے اہلِ خانہ کے جے آئی ٹی...
پشاوروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی...
سری نگرکشمیری مسلمانوں کو بی جے پی حکومت کی طرف سے نسل کشی کا سامنا ہے جس کے باعث حالیہ انتخابات میں کشمیریوں...
اسلام آباد وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستانی کمپنیوں کی استعداد کار میں اضافہ کر کے برآمدات...