اٹارنی جنرل بیرسٹر شہزاد عطا اپنے عہدے سے مستعفی

25 مارچ ، 2023

اسلام آباد(صباح نیوز)اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطاء الٰہی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ اپنے استعفے میں شہزادعطاء الٰہی نے لکھا ہے وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید اپنے عہدے پر خدمات جاری نہیں رکھ سکتے۔ شہزاد عطاء الہٰی نے اپنا استعفیٰ صد رمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوادیا ہے۔ شہزاد عطاالہٰی زشتہ تین ماہ سے بطور اٹارنی جنرل خدمات انجام دے رہے تھے۔