سعودی سفیر کا دورہ ناسا ، زیر تربیت سعودی خلا نورد وں سے ملاقات

25 مارچ ، 2023

ہیوسٹن (اے پی پی)امریکامیں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے ہیوسٹن میں واقع ناسا کے دفتر کا دورہ کیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق دورہ کے دوران انہوں نے زیر تربیت سعودی خلا نورد ریانہ برناوی اور علی القرنی سے ملاقات کی ہے۔انہوں نے سعودی خلانوردوں کے لیے تربیت پروگرام کا جائزہ لیا ۔شہزادی ریما کو ناسا کے مختلف شعبوں بارے بریفنگ دی گئی اور آخر میں انہیں یادگاری شیلڈ بھی دی گئی۔