پیرس (اے پی پی)فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف 3 ماہ سے جاری احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 150 اہلکار زخمی ہو گئے ۔ سعودی ذرائع ابلاغ نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ مظاہرین نےمتعدد شہروں میں سڑکوں پر نکل کر پُرتشدد احتجاج کیا اور پیرس کے ایک تاریخی مرکز میں آگ لگادی ، جس پر پولیس نےکئی شہروں میں تشدد میں ملوث مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔وزیر داخلہ گیرالڈ درمانین نے کہا کہ ملک بھر میں سیکورٹی فورسز کے 150 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 172 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 72 کو پیرس میں گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پیرس میں 140 مقامات پر آگ لگائی گئی۔ یہ تشدد پیرس آنے والے فسادیوں نے کیا جوپولیس اہلکاروں اور سرکاری عمارتوں پر حملہ آور ہوئے۔برطانیہ کے شاہ چارلس سوم اگلے ہفتے فرانس پہنچ رہے ہیں اور اس دوران فرانسیسی ٹریڈ یونین نے منگل کو ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...